Surah Yunus Ayat 96 (10:96)
Jonah · Juz 11 · Makki
اِنَّ الَّذِیْنَ حَقَّتْ عَلَیْهِمْ كَلِمَتُ رَبِّكَ لَا یُؤْمِنُوْنَ 96
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک جن لوگوں پر تیرے رب کی بات پکی ہوچکی ہے وہ ایمان نہیں لائیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک وہ جن پر تیرے رب کی بات ٹھیک پڑچکی ہے ایمان نہ لائیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{ان الذین حقت علیهم كلمت ربك:بیشک جن لوگوں پر تیرے رب کی بات پکی ہوچکی ہے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ قول ان پر ثابت ہوچکا جو لوح محفوظ میں لکھ دیا گیا ہے اور جس کی ملائکہ نے خبر دی ہے کہ یہ لوگ کافر مریں گے اور جب تک وہ موت کے وقت یا قیامت میں دردناک عذاب نہ دیکھ لیں گے ایمان نہیں لائیں گے اگرچہ سب نشانیاں ان کے پاس آجائیں اور اس وقت کا ایمان نہ نفع بخش ہے اور نہ مقبول۔ (مدار ک یونس تحت الایۃ: ۹۶ ص۴۸۵)