Surah Al Humazah Ayat 2 (104:2)
The Traducer · Juz 30 · Makki
الَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّ عَدَّدَهٗ 2
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجس نے مال جوڑا اور اسے گن گن کر رکھا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجس نے مال جوڑا اور گن گن کر رکھا ۔
Tafseer (Urdu)
{الذی جمع مالا و عدده: جس نے مال جوڑا اور اسے گن گن کر رکھا۔} اس سے معلوم ہوا کہ مال جوڑنا اور گن گن کر رکھنا لوگوں کے منہ پر عیب نکالنے اور پیٹھ پیچھے برائی کرنے کے مذموم اوصاف پیدا ہونے کا ایک سبب ہے ہمارے معاشرے میں مالدار لوگوں کی ایک تعداد ایسی ہے جو ا س مرض میں بری طرح مبتلا ہے اللہ تعالی انہیں ہدایت عطا فرمائے۔ مال جمع کرنے اور گن گن کر رکھنے کی مذموم صورتیں : یاد رہے کہ مال جمع کرنا اور گن گن کر رکھنا چند صورتوں میں برا ہے(1) حرام ذرائع سے مال جمع کیا جائے۔ (2) جمع شدہ مال سے شرعی حقوق ادا نہ کئے جائیں ۔ (3)مال جمع کرنے میں ایسا مشغول ہو جانا کہ اللہ تعالی کو بھول جائے۔(4)اللہ تعالی پر توکل کرنے کی بجائے صرف مال کو افات دور کرنے کا ذریعہ سمجھا جائے۔