Surah 104
وَیْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِ ﹰۙ (1)
اس کے لیے خرابی ہے جو لوگوں کے منہ پر عیب نکالے، پیٹھ پیچھے برائی کرے۔
الَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّ عَدَّدَهٗۙ (2)
جس نے مال جوڑا اور اسے گن گن کر رکھا۔
یَحْسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخْلَدَهٗۚ (3)
وہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اسے (دنیا میں ) ہمیشہ رکھے گا۔
كَلَّا لَیُنْۢبَذَنَّ فِی الْحُطَمَةِ٘ ۖ (4)
ہر گز نہیں ،وہ ضرور ضرور چورا چورا کردینے والی میں پھینکا جائے گا۔
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحُطَمَةُﭤ(5)
اور تجھے کیا معلوم کہ وہ چورا چورا کردینے والی کیا ہے؟
نَارُ اللّٰهِ الْمُوْقَدَةُۙ (6)
وہ اللہ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے ۔
الَّتِیْ تَطَّلِعُ عَلَى الْاَفْـٕدَةِﭤ(7)
وہ جو دلوں پر چڑھ جائے گی۔
اِنَّهَا عَلَیْهِمْ مُّؤْصَدَةٌۙ (8)
بیشک وہ ان پر بند کردی جائے گی۔
فِیْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ۠ (9)
لمبے لمبے ستونوں میں ۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔

