Surah 109
قُلْ یٰۤاَیُّهَا الْكٰفِرُوْنَۙ (1)
تم فرماؤ! اے کافرو!۔
لَاۤ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَۙ (2)
میں ان کی عبادت نہیں کرتا جنہیں تم پوجتے ہو۔
وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُۚ (3)
اور تم اس کی عبادت کرنے والے نہیں جس کی میں عبادت کرتا ہوں ۔
وَ لَاۤ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّمْۙ (4)
اور نہ میں اس کی عبادت کروں گا جسے تم نے پوجا ۔
وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُﭤ(5)
اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں ۔
لَكُمْ دِیْنُكُمْ وَ لِیَ دِیْنِ۠ (6)
تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور میرے لئے میرا دین ہے۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔

