Surah Hud Ayat 1 (11:1)
Hud · Juz 11 · Makki
الٓرٰ- كِتٰبٌ اُحْكِمَتْ اٰیٰتُهٗ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِنْ لَّدُنْ حَكِیْمٍ خَبِیْرٍ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari’’الر‘‘، یہ ایک کتاب ہے جس کی آیتیں حکمت بھری ہیں پھرانہیں حکمت والے، خبردار کی طرف سے تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ ایک کتاب ہے جس کی آیتیں حکمت بھری ہیں پھر تفصیل کی گئیں حکمت والے خبردار کی طرف سے۔
Tafseer (Urdu)
{ الر}یہ حروف مقطعات میں سے ایک حرف ہے اس کی مراد اللہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے۔ { كتب احكمت ایته:یہ ایک کتاب ہے جس کی آیتیں حکمت بھری ہیں۔} جیسا کہ دوسری آیت میں ارشاد ہوا ’’تلك ایت الكتب الحكیم‘‘(یونس :۱) ترجمہ کنزالعرفان: یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں۔ بعض مفسرین نے فرمایا کہ احكمت کے معنی یہ ہیں کہ ان کی عبارت مستحکم اور پائیدار ہے اس صورت میں معنی یہ ہوں گے کہ اس میں کوئی نقص اور خلل راہ نہیں پاسکتا جیسے کوئی مضبوط اور پختہ عمارت ہو۔ (مدارک ہود تحت الایۃ: ۱ ص۴۸۹) اور حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہمانے فرمایا: (اس کا معنی یہ ہے کہ) کوئی کتاب ان ایات کی ناسخ نہیں جیسا کہ یہ ایتیں دوسری کتابوں اور شریعتوں کی ناسخ ہیں۔ (بغوی ہود تحت الایۃ: ۱ ۲ / ۳۱۴) {ثم فصلت:پھرانہیں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔}یعنی سورت سورت اور آیت آیت جدا جدا ذکر کی گئیں یا علیحدہ علیحدہ نازل ہوئیں یا عقائد و احکام مواعظ واقعات اور غیبی خبریں ان میں بہ تفصیل بیان فرمائی گئیں۔ (مدارک ہود تحت الایۃ: ۱ ص۴۸۹)