Surah Hud Ayat 2 (11:2)
Hud · Juz 11 · Makki
اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّا اللّٰهَؕ-اِنَّنِیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ وَّ بَشِیْرٌ 2
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکہ تم صرف اللہ کی عبادت کرو۔ بیشک میں تمہارے لیے اس کی طرف سے ڈر اور خوشی کی خبریں دینے والا ہوں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکہ بندگی نہ کرو مگر اللہ کی بیشک میں تمہارے لیے اس کی طرف سے ڈر اور خوشی سنانے والا ہوں۔
Tafseer (Urdu)
{الا تعبدوا الا الله:کہ تم صرف اللہ کی عبادت کرو۔} اس ایت کا ایک معنی یہ ہے کہ قران مجید ایک کتاب ہے جس کی آیتیں حکمت بھری ہیں پھرا نہیں حکمت والے اور خبردار اللہ عزوجل کی طرف سے تفصیل سے بیان کیا گیا ہے تاکہ تم صرف اللہ تعالی کی عبادت کرو اور اس کے علاوہ کسی اور کی عبادت کرنا چھوڑ دو۔ اس سے ثابت ہو اکہ قران مجید کو نازل کرنے کا اصلی مقصد یہ ہے کہ لوگ صرف اللہ تعالی کی عبادت کریں اور جس نے اللہ تعالی کی عبادت نہ کی تو وہ ناکام و نامراد ہے۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ قران عظیم کی ایتیں حکمت بھری ہیں تاکہ حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم لوگوں کو یہ حکم دیں کہ وہ اللہ تعالی کے سوا اور کسی کی عبادت نہ کریں اور لوگوں سے یہ فرما دیں کہ میں اللہ تعالی کی طرف سے تمہیں کفر اور غیراللہ کی عبادت کرنے پر قائم رہنے کی صورت میں اس کے عذاب سے ڈرانے اور ایمان لانے کی صورت میں ا س کے اجر و ثواب کی خوشخبری دینے والا ہوں۔(تفسیرکبیر ہود تحت الایۃ: ۲ ۶ / ۳۱۴ روح البیان ہود تحت الایۃ: ۲ ۴ / ۹۱)