Surah Hud Ayat 102 (11:102)
Hud · Juz 12 · Makki
وَ كَذٰلِكَ اَخْذُ رَبِّكَ اِذَاۤ اَخَذَ الْقُرٰى وَ هِیَ ظَالِمَةٌؕ-اِنَّ اَخْذَهٗۤ اَلِیْمٌ شَدِیْدٌ 102
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور تیرے رب کی گرفت ایسی ہی ہوتی ہے جب وہ بستیوں کو پکڑتا ہے جبکہ وہ بستی والے ظالم ہوں بیشک اس کی پکڑ بڑی شدید دردناک ہے ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ایسی ہی پکڑ ہے تیرے رب کی جب بستیوں کو پکڑتا ہے ان کے ظلم پر بیشک اس کی پکڑ دردناک کرّی ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و كذلك اخذ ربك:اور تیرے رب کی گرفت ایسی ہی ہوتی ہے۔} اس سے پہلی ایات میں اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو خبر دی کہ گزشتہ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی امتوں نے جب اپنے رسولوں کی نافرمانی کی تو ان پر اللہ تعالی کا ایسا عذاب نازل ہوا جس نے انہیں جڑسے اکھاڑ کررکھ دیا اور چونکہ انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا اس لئے دنیا میں ہی ان پر عذاب ایا اور اس ایت میں یہ بیان فرمایا کہ وہ عذاب گزشتہ قوموں کے ساتھ ہی خاص نہیں تھا بلکہ اب بھی جو کوئی ان کی طرح ظلم کرے گا تو اس پر بھی ویسا ہی عذاب نازل ہو گا۔ (تفسیر کبیر ہود تحت الایۃ: ۱۰۲ ۶ / ۳۹۶) ظالموں کو نصیحت: علامہ صاوی رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں کہ ہر ظلم کرنے والے پر لازم ہے کہ وہ اپنے ظلم سے توبہ کرے اور ظلم کرنا چھوڑ دے نیز جس کا جو حق مارا ہووہ اسے لوٹا دے تاکہ وہ اس عظیم وعید میں داخل نہ ہو کیونکہ یہ ایت گزشتہ امتوں کے ساتھ خاص نہیں بلکہ ہر ظالم کو عام ہے البتہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی امت پر اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی وجہ سے ایسا عذاب نازل نہ ہو گا کہ جو اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی امت کو جڑسے اکھاڑ کر رکھ دے۔( صاوی ہود تحت الایۃ: ۱۰۲ ۳ / ۹۳۱) {ان اخذه الیم شدید:بیشک اس کی پکڑ بڑی شدید دردناک ہے ۔} حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’بے شک اللہ تعالی ظالم کو ڈھیل دیتا رہتا ہے اور جب اس کی پکڑ فرما لیتا ہے تو پھر اسے مہلت نہیں دیتا۔ پھر اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے یہ ایت تلاوت فرمائی ’’و كذلك اخذ ربك اذا اخذ القرى و هی ظالمة-ان اخذه الیم شدید‘‘ ترجمہ کنزالعرفان:اور تیرے رب کی گرفت ایسی ہی ہوتی ہے جب وہ بستیوں کو پکڑتا ہے جبکہ وہ بستی والے ظالم ہوں بیشک اس کی پکڑ بڑی شدید دردناک ہے ۔ (بخاری کتاب التفسیر باب وکذلک اخذ ربک اذا اخذ القری۔۔۔ الخ ۳ / ۲۴۷ الحدیث: ۴۶۸۶)