Surah Hud Ayat 14 (11:14)
Hud · Juz 12 · Makki
فَاِلَّمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَكُمْ فَاعْلَمُوْۤا اَنَّمَاۤ اُنْزِلَ بِعِلْمِ اللّٰهِ وَ اَنْ لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ-فَهَلْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ 14
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو اگر وہ تمہاری اس بات کا جواب نہ دے سکیں تو سمجھ لو کہ وہ اللہ کے علم ہی سے اتارا گیا ہے اور (جان لو) کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو کیااب تم مانو گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اے مسلمانو اگر وہ تمہاری اس بات کا جواب نہ دے سکیں تو سمجھ لو کہ وہ اللہ کے علم ہی سے اترا ہے اور یہ کہ اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں تو کیا اب تم مانو گے۔
Tafseer (Urdu)
{فالم یستجیبوا لكم:تو اے مسلمانو! اگر وہ تمہاری اس بات کا جواب نہ دے سکیں۔} اس ایت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ اے مسلمانو! اگر کفار تمہارے اس چیلنج کا جواب نہ دے سکیں اور دس سورتوں کی مثل پیش کرنے سے عاجز رہیں تو تم اپنے اس علم پر ثابت قدم رہو کہ قران اللہ عزوجل کا ہی کلام ہے اور جان لو کہ اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبود نہیں تو کیا اب تم مانو گے اور یقین رکھو گے کہ یہ اللہ عزوجل کی طرف سے ہے مطلب یہ کہ اعجاز قرآن دیکھ لینے کے بعد ایمان و اسلام پر ثابت رہو۔ دوسری تفسیر یہ ہے کہ اس سے پہلی ایت میں اللہ تعالی نے کفار سے فرمایا کہ اللہ عزوجل کے سوا جو مل سکیں سب کو اپنی مدد کے لئے بلا لو اور ا س ایت میں فرمایا کہ اے کافرو! اگر تمہارے مددگار تمہیں کوئی جواب نہ دے سکیں اور تمہاری کوئی مدد نہ کرسکیں تو سمجھ لو کہ یہ قران اللہ تعالی کے علم ہی سے اتارا گیا ہے کسی نے اللہ عزوجل پر جھوٹ نہیں باندھا بلکہ اللہ عزوجل نے ہی اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر اسے نازل فرمایا ہے اور جان لو کہ جس اللہ عزوجل نے قران نازل فرمایا ہے وہی عبادت کے لائق ہے اور جن بتوں کو تم پوجتے ہو وہ عبادت کے لائق ہر گز نہیں تو کیا تم اسلام قبول کرو گے اور اخلاص کے ساتھ اللہ عزوجل کی عبادت کرو گے(خازن ہود تحت الایۃ: ۱۴ ۲ / ۳۴۴)