Surah Hud Ayat 13 (11:13)
Hud · Juz 12 · Makki
اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُؕ-قُلْ فَاْتُوْا بِعَشْرِ سُوَرٍ مِّثْلِهٖ مُفْتَرَیٰتٍ وَّ ادْعُوْا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ 13
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا یہ کہتے ہیں : یہ قرآن نبی نے خود ہی بنالیا ہے۔ تم فرماؤ: (اگر یہ بات ہے ) تو تم (بھی) ایسی بنائی ہوئی دس سورتیں لے آؤ اور اگر تم سچے ہو تو اللہ کے سوا جو مل سکیں سب کو بلالو ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا یہ کہتے ہیں کہ انہوں نے اسے جی سے بنالیا تم فرماؤ کہ تم ایسی بنائی ہوئی دس سورتیں لے آؤ اور اللہ کے سوا جو مل سکیں سب کو بلالو اگر سچے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{ام یقولون:کیا یہ کہتے ہیں۔} یعنی کیا کفارمکہ قرآن کریم کے بارے میں یہ کہتے ہیں کہ محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے یہ قران خود ہی بنالیا ہے۔ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان سے فرما دیں کہ ’’اگر یہ بات ہے تو تم بھی ایسی بنائی ہوئی دس سورتیں لے آؤ کیونکہ انسان اگر ایسا کلام بناسکتا ہے تو اس کے مثل بنانا تمہاری طاقت سے باہر نہ ہوگا تم بھی عربی ہو فصیح و بلیغ ہو کوشش کرو ۔ اگر تم اس بات میں سچے ہو کہ یہ کلام انسان کا بنایا ہوا ہے تو اللہ عزوجل کے سوا جو مل سکیں سب کو اپنی مدد کے لئے بلالو۔ (خازن ہود تحت الایۃ: ۱۳ ۲ / ۳۴۳-۳۴۴) قران مجید کا اپنی مثل بنا کر دکھانے کے چیلنج: قران مجید نے اپنی مثل کلام بنا کر پیش کرنے کا چیلنج 4 طرح سے دیا ہے۔ (1)…پورے قران کے مثل لانے کا چیلنج دیا چنانچہ سورہ بنی اسرائیل میں ہے ’’قل لىن اجتمعت الانس و الجن على ان یاتوا بمثل هذا القران لا یاتون بمثله و لو كان بعضهم لبعض ظهیرا‘‘ (بنی اسرائیل:۸۸) ترجمہ کنزالعرفان: تم فرماؤ: اگر آدمی اور جن سب اس بات پر متفق ہوجائیں کہ اس قرآن کی مانند لے آئیں تو اس کا مثل نہ لاسکیں گے اگرچہ ان میں ایک دوسرے کا مددگار ہو۔ (2)…د س سورتوں کی مثل لانے کا چیلنج دیا جیسا کہ زیر تفسیر ایت میں ہے۔ (3)… ایک سورت کی مثل لانے کا چیلنج دیا چنانچہ سورہ بقرہ میں ہے ’’و ان كنتم فی ریب مما نزلنا على عبدنا فاتوا بسورة من مثله۪-و ادعوا شهدآءكم من دون الله ان كنتم صدقین‘‘ (بقرہ:۲۳) ترجمہ کنزالعرفان: اور اگر تمہیں اس کتاب کے بارے میں کوئی شک ہو جو ہم نے اپنے خاص بندے پرنازل کی ہے تو تم اس جیسی ایک سورت بنالاو اور اللہ کے علاوہ اپنے سب مددگاروں کو بلالو اگر تم سچے ہو۔ اور سورہ یونس میں ہے ’’ام یقولون افترىه-قل فاتوا بسورة مثله و ادعوا من استطعتم من دون الله ان كنتم صدقین‘‘ (یونس: ۳۸) ترجمہ کنزالعرفان: کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ اس (نبی) نے اسے خود ہی بنالیا ہے تم فرماؤ: تو تم (بھی) اس جیسی کوئی ایک سورت لے آؤ اور اللہ کے سوا جو تمہیں مل سکیں سب کو بلا لاؤاگر تم سچے ہو۔ (4)… اخری چیلنج یہ دیا کہ اس جیسی ایک بات ہی بنا لائیں چنانچہ سورہ طور میں ہے ’’ ام یقولون تقوله-بل لا یؤمنون(۳۳) فلیاتوا بحدیث مثله ان كانوا صدقین‘‘ (طور: ۳۳ ۳۴) ترجمہ کنزالعرفان: بلکہ وہ کہتے ہیں کہ اس نبی نے یہ قرآن خود ہی بنالیا ہے بلکہ وہ ایمان نہیں لاتے۔اگریہ سچے ہیں تو اس جیسی ایک بات تو لے آئیں۔