Surah Hud Ayat 16 (11:16)
Hud · Juz 12 · Makki
اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ لَیْسَ لَهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ اِلَّا النَّارُ ﳲ وَ حَبِطَ مَا صَنَعُوْا فِیْهَا وَ بٰطِلٌ مَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ 16
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے آخرت میں آگ کے سوا کچھ نہیں اور دنیا میں جو کچھ انہوں نے کیا وہ سب برباد ہوگیا اور ان کے اعمال باطل ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ ہیں وہ جن کے لیے آخرت میں کچھ نہیں مگر آگ اور اکارت گیا جو کچھ وہاں کرتے تھے اور نابود ہوئے جو ان کے عمل تھے۔
Tafseer (Urdu)
{اولىك الذین لیس لهم فی الاخرة الا النار:یہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے آخرت میں اگ کے سوا کچھ نہیں۔} شان نزول : امام ضحاک رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں کہ یہ آیت مشرکین کے بارے میں ہے کہ وہ اگر صلہ رحمی کریں یا محتاجوں کو دیں یا کسی پریشان حال کی مددکریں یا اس طرح کی کوئی اور نیکی کریں تو اللہ تعالی وسعت رزق وغیرہ سے ان کے عمل کی جزا دنیا ہی میں دے دیتا ہے اور آخرت میں ان کے لئے کوئی حصہ نہیں۔ ایک قول یہ ہے کہ یہ آیت منافقین کے بارے میں نازل ہوئی منافقین رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے ساتھ جہادوں میں مال غنیمت حاصل کرنے کے لئے شامل ہوتے تھے کیونکہ وہ اخرت کے ثواب کا یقین نہ رکھتے تھے۔ (خازن ہود تحت الایۃ: ۱۶ ۲ / ۳۴۴-۳۴۵) اعمال قبول ہونے کے لئے ایمان شرط ہے: اس سے معلوم ہوا کہ ایمان کے بغیر کوئی نیکی رب تعالی کے نزدیک قبول نہیں جیسے نماز کے لئے وضو شرط جواز ہے ایسے ہی اعمال کے لئے ایمان شرط قبول ہے۔