Surah Hud Ayat 20 (11:20)
Hud · Juz 12 · Makki
اُولٰٓىٕكَ لَمْ یَكُوْنُوْا مُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِ وَ مَا كَانَ لَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ اَوْلِیَآءَۘ-یُضٰعَفُ لَهُمُ الْعَذَابُؕ-مَا كَانُوْا یَسْتَطِیْعُوْنَ السَّمْعَ وَ مَا كَانُوْا یُبْصِرُوْنَ 20
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ زمین میں عاجز کرنے والے نہیں ہیں اوراللہ کے سوا ان کے کوئی مددگار بھی نہیں ہیں ۔ ان کے لئے عذاب کو کئی گنا بڑھا دیا جائے گا۔ وہ نہ تو سن سکتے تھے اور نہ دیکھتے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ تھکانے والے نہیں زمین میں اور نہ اللہ سے جدا ان کے کوئی حمایتی انہیں عذاب پر عذاب ہوگا وہ نہ سن سکتے تھے اور نہ دیکھتے۔
Tafseer (Urdu)
{اولىك لم یكونوا معجزین فی الارض:وہ زمین میں عاجز کرنے والے نہیں ہیں۔} ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر اللہ عزوجل ان پر عذاب کرنا چاہے تو وہ زمین میں اللہ عزوجل کو عاجز نہیں کر سکتے کیونکہ وہ اس کے قبضہ اور اس کی ملک میں ہیں نہ اس سے بھاگ سکتے ہیں نہ بچ سکتے ہیں اوراللہ تعالی کے سوا ان کے کوئی مددگار بھی نہیں ہیں کہ وہ ان کی مدد کریں اور انہیں اس کے عذاب سے بچائیں۔ لوگوں کو اللہ عزوجل کے راستے سے روکنے اور مرنے کے بعد اٹھائے جانے کا انکار کرنے کی وجہ سے ان کاعذاب کئی گنا بڑھا دیا جائے گا۔ (خازن ہود تحت الایۃ: ۲۰ ۲ / ۳۴۷) {ما كانوا یستطیعون السمع:وہ نہ تو سن سکتے تھے۔} حضرت قتادہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ وہ حق سننے سے بہرے ہوگئے تو کوئی بھلائی کی بات سن کر نفع نہیں اٹھاتے اور نہ وہ آیات قدرت کو دیکھ کر فائدہ اٹھاتے ہیں۔( خازن ہود تحت الایۃ: ۲۰ ۲ / ۳۴۷)