Surah Hud Ayat 19 (11:19)
Hud · Juz 12 · Makki
الَّذِیْنَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ یَبْغُوْنَهَا عِوَجًاؕ-وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ كٰفِرُوْنَ 19
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ جو اللہ کی راہ سے روکتے ہیں اور اس میں ٹیڑھا پن تلاش کرتے ہیں اور وہی لوگ آخرت کا انکار کرنے والے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجو اللہ کی راہ سے روکتے ہیں اور اس میں کجی چاہتے ہیں اور وہی آخرت کے منکر ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{الذین یصدون عن سبیل الله:وہ جو اللہ کی راہ سے روکتے ہیں۔} یعنی ان ظالموں کا طریقہ یہ ہے کہ وہ اللہ تعالی کے راستے سے روکتے اور حق کی پیروی کرنے میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ اسلام کے خلاف شکوک و شبہات ڈالنے صاف اور واضح دلائل میں ٹیڑھا پن تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور وہ اخرت کا انکار کرتے ہیں۔ (تفسیرکبیر ہود تحت الایۃ: ۱۹ ۶ / ۳۳۲) ایت’’الذین یصدون عن سبیل الله‘ کے مصداق لوگ: اس ایت میں وہ کفار و مشرکین بھی شامل ہیں جو ایمان کا سیدھا راستہ چھوڑ کر کفر والا ٹیڑھا راستہ اختیار کرتے ہیں اور وہ مرتدین بھی شامل ہیں جو قران کی معنوی تحریف کر کے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اور عام مسلمانوں کے خلاف راستہ اختیار کرتے ہیں اور ایات کے وہ معنی کرتے ہیں جو متواتر معانی کے خلاف ہیں اگر انہیں اخرت کا ڈر ہوتا تو یہ جرات کبھی نہ کرتے۔