Surah Hud Ayat 24 (11:24)
Hud · Juz 12 · Makki
مَثَلُ الْفَرِیْقَیْنِ كَالْاَعْمٰى وَ الْاَصَمِّ وَ الْبَصِیْرِ وَ السَّمِیْعِؕ-هَلْ یَسْتَوِیٰنِ مَثَلًاؕ-اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ 24
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariدونوں فریقوں کا حال ایسا ہے جیسے ایک اندھا اور بہرا ہو اور دوسرا دیکھنے والا اور سننے والا۔کیا ان دونوں کی حالت برابر ہے؟ تو کیا تم نصیحت نہیں مانتے؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanدونوں فریق کا حال ایسا ہے جیسے ایک اندھا اور بہرا اور دوسرا دیکھتا اور سنتا کیا ان دونوں کا حال ایک سا ہے تو کیا تم دھیان نہیں کرتے۔
Tafseer (Urdu)
{مثل الفریقین:دونوں فریقوں کا حال ۔} اس سے پہلے اللہ تعالی نے کافر و مومن دو گروہوں کا ذکر فرمایا اب اس ایت میں ایک مثال بیان فرما کر ان کی مزید وضاحت فرما دی۔ ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ دونوں فریقوں یعنی کافر اور مومن کا حال ایسا ہے جیسے ایک اندھا اور بہرا ہو اور دوسرا دیکھنے والا اور سننے والا۔ کافر اس کی مثل ہے جو نہ دیکھے نہ سنے اور یہ ناقص ہے جبکہ مومن اس کی مثل ہے جو دیکھتا بھی ہے اور سنتا بھی ہے اوروہ کامل ہے اور حق و باطل میں امتیاز رکھتا ہے اس لئے ہر گز ان دونوں کی حالت برابر نہیں۔(تفسیرکبیر ہود تحت الایۃ: ۲۴ ۶ / ۳۳۵ خازن ہود تحت الایۃ: ۲۴ ۲ / ۳۴۷-۳۴۸ ملتقطا)