Surah Hud Ayat 30 (11:30)
Hud · Juz 12 · Makki
وَ یٰقَوْمِ مَنْ یَّنْصُرُنِیْ مِنَ اللّٰهِ اِنْ طَرَدْتُّهُمْؕ-اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ 30
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اے میری قوم! اگر میں انہیں دور کردوں تو مجھے اللہ سے کون بچائے گا ؟ تو کیا تم نصیحت حاصل نہیں کرتے؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اے قوم مجھے اللہ سے کون بچالے گا اگر میں انہیں دور کروں گا تو کیا تمہیں دھیان نہیں۔
Tafseer (Urdu)
{و یقوم:اور اے میری قوم!} اس ایت کا معنی یہ ہے کہ عقل اور شریعت ا س بات پر متفق ہیں کہ نیک اور متقی مسلمان کی تعظیم کرنا جبکہ فاسق و فاجر اور کافر کی توہین کرنا ضروری ہے اور اس کے برخلاف کرنا یعنی فاسق و فاجر اور کافر کو تعظیم کے طور پر قربت سے نوازنا اور نیک متقی پرہیز گار مسلمانوں کو ان کی توہین کے طور پر اپنے اپ سے دور کر دینا اللہ تعالی کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔ حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام سے جب ان کی قوم کے لوگوں نے غریب مسلمانوں کو اپنے اپ سے دور کرنے کا مطالبہ کیا تو انہیں حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ جواب دیا جس کا مفہوم یہ ہے کہ بفرض محال اگر میں شریعت کے حکم کے برخلاف کافر اور فاجر کی تعظیم کر کے اسے اپنی بارگاہ میں قرب سے نوازوں اور متقی مومن کی توہین کر کے اسے اپنی مجلس سے نکال دوں تو یہ اللہ تعالی کے حکم کی صریح خلاف ورزی ہو گی اور اس کی وجہ سے میں اللہ تعالی کے عذاب کا حق دار ٹھہروں گا مجھے بتاو! پھر اس وقت مجھے اللہ تعالی کے عذاب سے کون بچائے گا تو کیا تم اس بات سے نصیحت حاصل نہیں کرتے کہ ایسا کرنا درست نہیں۔ (تفسیرکبیر ہود تحت الایۃ: ۳۰ ۶ / ۳۳۹-۳۴۰)