Surah Hud Ayat 33 (11:33)
Hud · Juz 12 · Makki
قَالَ اِنَّمَا یَاْتِیْكُمْ بِهِ اللّٰهُ اِنْ شَآءَ وَ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ 33
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari۔( نوح نے) فرمایا: وہ عذاب تمہارے اوپر اللہ ہی لائے گا اگر وہ چاہے گا اور تم اللہ کو عاجز نہیں کرسکوگے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبولا وہ تو اللہ تم پر لائے گا اگر چاہے اور تم تھکا نہ سکو گے۔
Tafseer (Urdu)
{قال:فرمایا۔} کفار کے اعتراضات کے جواب میں حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا’’تم پر عذاب نازل کرنے کا اختیار اللہ تعالی ہی کے پاس ہے وہ جب چاہے گا ا س عذاب کو تم پر نازل کر دے گا اور جب اس نے عذاب نازل کرنے کا ارادہ فرمالیا تو تم اس عذاب کو روک سکو گے اورنہ اس سے بچ سکو گے۔ اس سے معلوم ہوا کہ کفر یا بد عملی پر عذاب انا ضروری نہیں بلکہ یہ اللہ تعالی کے ارادے پر موقوف ہے۔ (تفسیرکبیر ہود تحت الایۃ: ۳۳ ۶ / ۳۴۱ روح البیان ہود تحت الایۃ: ۳۳ ۴ / ۱۲۰ ملتقطا)