Surah Hud Ayat 34 (11:34)
Hud · Juz 12 · Makki
وَ لَا یَنْفَعُكُمْ نُصْحِیْۤ اِنْ اَرَدْتُّ اَنْ اَنْصَحَ لَكُمْ اِنْ كَانَ اللّٰهُ یُرِیْدُ اَنْ یُّغْوِیَكُمْؕ-هُوَ رَبُّكُمْ- وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَﭤ 34
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اگر میں تمہاری خیرخواہی کرنا چاہوں تو تب بھی میری نصیحت تمہیں نفع نہیں دے گی اگر اللہ تمہیں گمراہ کرنا چاہتا ہو۔ وہ تمہارا رب ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور تمہیں میری نصیحت نفع نہ دے گی اگر میں تمہارا بھلا چاہوں جبکہ اللہ تمہاری گمراہی چاہے وہ تمہارا رب ہے اور اسی کی طرف پھرو گے۔
Tafseer (Urdu)
{ان اردت ان انصح لكم:اگر میں تمہاری خیرخواہی کرنا چاہوں۔} حضرت حسن بصری رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں ’’ یغویكم‘‘ کا معنی ہے اللہ تمہیں عذاب دینا چاہے اس صورت میں ایت کا معنی یہ ہوا کہ جس دن تم پر عذاب نازل ہوا اور تم وہ عذاب دیکھ کر ایمان لائے تو اس دن میری نصیحت تمہیں کوئی فائدہ نہ دے گی کیونکہ عذاب نازل ہوتے وقت کا ایمان قبول نہیں۔ میری نصیحت تمہیں اس وقت فائدہ دے گی جب تم عذاب کا مشاہدہ کرنے سے پہلے ایمان لے او۔( تفسیر کبیر ہود تحت الایۃ: ۳۴ ۶ / ۳۴۲) دوسرا معنی مشیت الہی کے اعتبار سے بھی ہوسکتا ہے جو ایت کے الفاظ سے ظاہر ہے۔ {هو ربكم- و الیه ترجعون:وہ تمہارا رب ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاو گے۔} یعنی تمہارا خدا وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہاری پرورش کی۔ وہ تمہاری موت سے پہلے اور موت کے بعد دونوں حالتوں میں تمہاری ذات اور صفات میں تصرف کرنے کا پورا پورا اختیار رکھتا ہے اور مرنے کے بعد تمہیں اسی کی طرف لوٹ کر انا ہے۔ یہ ایت اللہ تعالی کی گرفت سے ڈرانے میں انتہائی مفید ہے۔ (تفسیر کبیر ہود تحت الایۃ: ۳۴ ۶ / ۳۴۳)