Surah Hud Ayat 36 (11:36)
Hud · Juz 12 · Makki
وَ اُوْحِیَ اِلٰى نُوْحٍ اَنَّهٗ لَنْ یُّؤْمِنَ مِنْ قَوْمِكَ اِلَّا مَنْ قَدْ اٰمَنَ فَلَا تَبْتَىٕسْ بِمَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَﭕ 36
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور نوح کی طرف وحی بھیجی گئی کہ تمہاری قوم میں سے مسلمان ہوجانے والوں کے علاوہ کوئی اور (اب) مسلمان نہیں ہوگاتو تم اس پر غم نہ کھاؤ جو یہ کررہے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور نوح کو وحی ہوئی کہ تمہاری قوم سے مسلمان نہ ہوں گے مگر جتنے ایمان لاچکے تو غم نہ کھا اس پر جو وہ کرتے ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{و اوحی الى نوح:اور نوح کی طرف وحی بھیجی گئی۔} اس ایت میں حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ خبر دی گئی ہے کہ ان کی قوم کے جو لوگ کفر پر اڑے ہوئے ہیں ان کا ایمان قبول کرنا محال ہے لہذا ان کے ایمان قبول کرنے کی توقع نہ رکھیں۔ ایت کاخلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف وحی بھیجی کہ اپ کی قوم کے جن لوگوں سے ایمان قبول کرنے کی توقع تھی وہ تو ایمان قبول کر چکے ان کے علاوہ جو لوگ اپنے کفر پر ہی قائم ہیں وہ اب کسی صورت ایمان قبول نہیں کریں گے لہذا اس طویل مدت کے دوران کفار کی طرف سے اپ کو جس تکذیب استہزاء اور اذیت کا سامنا ہوا اس پر غم نہ کرو ان کفارکے کرتوت ختم ہو گئے اور اب ان سے انتقام لینے کا وقت آگیا ہے۔(ابوسعود ہود تحت الایۃ: ۳۶ ۳ / ۲۹) ایمان لانے والے حضرات کی تعداد مفسرین کے بیان کے مطابق تقریبا اسی(80) تھی۔