Surah Hud Ayat 42 (11:42)
Hud · Juz 12 · Makki
وَ هِیَ تَجْرِیْ بِهِمْ فِیْ مَوْجٍ كَالْجِبَالِ- وَ نَادٰى نُوْحُ-ﰳابْنَهٗ وَ كَانَ فِیْ مَعْزِلٍ یّٰبُنَیَّ ارْكَبْ مَّعَنَا وَ لَا تَكُنْ مَّعَ الْكٰفِرِیْنَ 42
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہ کشتی انہیں پہاڑ جیسی موجوں کے درمیان لے کر چل رہی تھی اور نوح نے اپنے بیٹے کو پکارا اور وہ اس (کشتی) سے (باہر) ایک کنارے پر تھا : اے میرے بیٹے! تو ہمارے ساتھ سوار ہوجا اور کافروں کے ساتھ نہ ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہ انہیں لیے جارہی ہے ایسی موجوں میں جیسے پہاڑ اور نوح نے اپنے بیٹے کو پکارا اور وہ اس سے کنارے تھا اے میرے بچے ہمارے ساتھ سوار ہوجا اور کافروں کے ساتھ نہ ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و هی تجری بهم فی موج كالجبال:اور وہ کشتی انہیں پہاڑ جیسی موجوں کے درمیان لے کر چل رہی تھی۔} جب حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم پر عذاب نازل ہو اتوچالیس دن اور رات آسمان سے بارش برستی رہی اور زمین سے پانی ابلتا رہا ۔ پانی پہاڑوں سے اونچا ہو گیا یہاں تک کہ ہر چیز اس میں ڈوب گئی اور ہوا اس شدت سے چل رہی تھی کہ اس کی وجہ سے پہاڑوں کی مانند اونچی لہریں بلند ہو رہی تھیں۔ (خازن ہود تحت الایۃ: ۴۲ ۲ / ۳۵۳ ملخصا) نوٹ:اس واقعے کی مزید تفصیل سورہ قمر کی ایت نمبر 11تا 15 میں ہے۔ {و نادى نوح ﰳابنه:اور نوح نے اپنے بیٹے کو پکارا ۔} حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کا بیٹا کنعان ا س کشتی سے باہر ایک کنارے پر تھا حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلامنے اسے پکارا: اے میرے بیٹے! تو ہمارے ساتھ کشتی میں سوار ہوجا اور سواری سے محروم رہنے والے کافروں کے ساتھ نہ ہو۔ علماء فرماتے ہیں کہ حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کا بیٹا کنعان منافق تھااپنے اپ کو مسلمان ظاہر کرتا اور اپنے کفر کو چھپاتا تھا جب طوفان ایا تو اس نے اپنا باطنی کفر ظاہر کر دیا۔ (جلالین مع صاوی ہود تحت الایۃ: ۴۲ ۳ / ۹۱۴)