Surah Hud Ayat 45 (11:45)
Hud · Juz 12 · Makki
وَ نَادٰى نُوْحٌ رَّبَّهٗ فَقَالَ رَبِّ اِنَّ ابْنِیْ مِنْ اَهْلِیْ وَ اِنَّ وَعْدَكَ الْحَقُّ وَ اَنْتَ اَحْكَمُ الْحٰكِمِیْنَ 45
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور نوح نے اپنے رب کو پکارا تو عرض کی: اے میرے رب! میرا بیٹا بھی تو میرے گھر والوں میں سے ہے اور بیشک تیرا وعدہ سچا ہے اور تو سب سے بڑا حاکم ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور نوح نے اپنے رب کو پکارا عرض کی اے میرے رب میرا بیٹا بھی تو میرا گھر والا ہے اور بیشک تیرا وعدہ سچا ہے اور تو سب سے بڑھ کر حکم والا۔
Tafseer (Urdu)
{و نادى نوح ربه:اور نوح نے اپنے رب کو پکارا۔} جب حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کے بیٹے کنعان کے درمیان لہر حائل ہوئی تو اپ علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کی نجات طلب کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی’’ اے میرے رب! عزوجل میرا بیٹا بھی تو میرے گھر والوں میں سے ہے اور تو نے مجھ سے میری اور میرے گھر والوں کی نجات کا وعدہ فرمایا ہے۔ بے شک تیرا وعدہ سچا ہے اور اس وعدے کے پورا ہونے میں کوئی شک نہیں۔ بے شک توسب حاکموں سے بڑھ کر جاننے والا اور سب سے زیادہ عدل فرمانے والا ہے۔ (روح البیان ہود تحت الایۃ: ۴۵ ۴ / ۱۳۸) شیخ ابومنصور ماتریدی رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا کہ حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کا بیٹا کنعان منافق تھا اور آپ کے سامنے اپنے آپ کو مومن ظاہر کرتا تھا اگر وہ اپنا کفر ظاہر کردیتا تو آپ علیہ الصلوۃ والسلام اللہ تعالی سے اس کی نجات کی دعا نہ کرتے۔ (تاویلات اہل السنہ ہود تحت الایۃ: ۴۶ ۲ / ۵۲۹)