Surah Hud Ayat 48 (11:48)
Hud · Juz 12 · Makki
قِیْلَ یٰنُوْحُ اهْبِطْ بِسَلٰمٍ مِّنَّا وَ بَرَكٰتٍ عَلَیْكَ وَ عَلٰۤى اُمَمٍ مِّمَّنْ مَّعَكَؕ-وَ اُمَمٌ سَنُمَتِّعُهُمْ ثُمَّ یَمَسُّهُمْ مِّنَّا عَذَابٌ اَلِیْمٌ 48
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariفرمایا گیا: اے نوح! ہماری طرف سے اس سلامتی اور ان برکتوں کے ساتھ کشتی سے اتر و جو تم پر اور تمہارے ساتھیوں کی جماعتوں پر ہیں اور کچھ جماعتیں ایسی ہیں جنہیں ہم فائدے دیں گے پھر انہیں ہماری طرف سے دردناک عذاب پہنچے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanفرمایا گیا اے نوح کشتی سے اتر ہماری طرف سے سلام اور برکتوں کے ساتھ جو تجھ پر ہیں اور تیرے ساتھ کے کچھ گروہوں پر اور کچھ گروہ وہ ہیں جنہیں ہم دنیا برتنے دیں گے پھر انہیں ہماری طرف سے دردناک عذاب پہنچے گا۔
Tafseer (Urdu)
{قیل:فرمایا گیا۔} ایت میں مذکور سلامتی میں قیامت تک انے والا ہر مومن مرد اور عورت داخل ہے اور برکتوں سے حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی ذریت اور آپ علیہ الصلوۃ والسلام کی پیروی کرنے والوں کی کثرت مراد ہے کہ بکثرت انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام اور ائمہ دین رحمۃ اللہ تعالی علیہم آپ کی نسل پاک سے ہوئے۔یہاں جو فرمایا گیا کہ ’’ یہ برکات جو تم پر اور تمہارے ساتھیوں کی جماعتوں پر ہیں ‘‘ اس کے متعلق حضر ت محمد بن کعب قرظی رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں کہ ان جماعتوں میں قیامت تک ہونے والا ہر ایک مومن داخل ہے۔(صاوی ہود تحت الایۃ: ۴۸ ۳ / ۹۱۶ خازن ہود تحت الایۃ: ۴۸ ۳ / ۳۵۵ مدارک ہود تحت الایۃ: ۴۸ ص ۵۰۱ ملتقطا) {و امم:اور کچھ جماعتیں۔} اس سے حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد پیدا ہونے والے کافر گروہ مراد ہیں جنہیں اللہ تعالی ان کی مقررہ مدتوں تک فراخی عیش اور وسعت رزق عطا فرمائے گا پھر انہیں اللہ تعالی کی طرف سے اخرت میں دردناک عذاب پہنچے گا۔ اس میں قیامت تک انے والا ہر کافر مرد اور کافرہ عورت داخل ہے۔(صاوی ہود تحت الایۃ: ۴۸ ۳ / ۹۱۶-۹۱۷)