Surah Hud Ayat 49 (11:49)
Hud · Juz 12 · Makki
تِلْكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الْغَیْبِ نُوْحِیْهَاۤ اِلَیْكَۚ-مَا كُنْتَ تَعْلَمُهَاۤ اَنْتَ وَ لَا قَوْمُكَ مِنْ قَبْلِ هٰذَا ﳍ فَاصْبِرْ ﳍ اِنَّ الْعَاقِبَةَ لِلْمُتَّقِیْنَ 49
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ کچھ غیب کی خبریں ہیں جو ہم تمہاری طرف وحی کرتے ہیں۔ اس سے پہلے نہ تم انہیں جانتے تھے اور نہ تمہاری قوم جانتی تھی تو تم صبر کرو بیشک اچھا انجام پرہیزگاروں کے لئے ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ غیب کی خبریں ہیں کہ ہم تمہاری طرف وحی کرتے ہیں انہیں نہ تم جانتے تھے نہ تمہاری قوم اس سے پہلے تو صبر کرو بیشک بھلا انجام پرہیزگاروں کا ۔
Tafseer (Urdu)
} تلك من انبآء الغیب:یہ کچھ غیب کی خبریں ہیں۔{ اس ایت میں اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کی قوم کے جس واقعے کی ہم نے اپ کو خبر دی یہ غیب کی خبروں میں سے ہے جو ہم اپ کی طرف وحی کرتے ہیں۔ اپ پر قران نازل ہونے سے پہلے اپ اور اپ کی قوم ان غیبی خبروں کو تفصیل سے نہیں جانتی تھی لہذا اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جس طرح حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی قوم کی اذیتوں پر صبر کیا اسی طرح اپ بھی اپنی قوم کے مشرکین کی اذیتوں پر صبر کریں بے شک اچھا انجام یعنی دشمنوں کے خلاف مدد فتح اور اخروی سعادتوں کے حصول کے ذریعے کامیابی ایمان والوں کے لئے ہے۔(خازن ہود تحت الایۃ: ۴۹ ۲ / ۳۵۶-۳۵۷)