Surah Hud Ayat 50 (11:50)
Hud · Juz 12 · Makki
وَ اِلٰى عَادٍ اَخَاهُمْ هُوْدًاؕ-قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗؕ-اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا مُفْتَرُوْنَ 50
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور عاد کی طرف ان کے ہم قوم ہود کوبھیجا۔ فرمایا: اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ، تم تو صرف بہتان لگانے والے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور عاد کی طرف ان کے ہم قوم ہود کو کہا اے میری قوم اللہ کو پوجو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں تم تو نرے مفتری ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و الى عاد اخاهم هودا:اور عاد کی طرف ان کے ہم قوم ہود کوبھیجا۔} اس سورت میں بیان کئے گئے واقعات میں سے یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس ایت میں اللہ تعالی نے حضرت ہود علیہ الصلوۃ والسلام کو قوم عاد کا بھائی فرمایا اس سے مراد دینی بھائی نہیں بلکہ نسب کے اعتبار سے بھائی ہونا مراد ہے کیونکہ حضرت ہود علیہ الصلوۃ والسلام کا تعلق قبیلہ عاد سے تھا یہ عرب کا قبیلہ تھا اور یمن کے قریب ان کی رہائش تھی۔ (تفسیرکبیر ہود تحت الایۃ: ۵۰ ۶ / ۳۶۲) {قال:فرمایا۔} حضرت ہود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی قوم سے فرمایا کہ اے میری قوم! تم اللہ تعالی کی وحدانیت کا اقرار کرو اور عبادت کرنے میں کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراو تمہارا معبود اللہ تعالی ہی ہے یہ بت جن کی تم پوجا کر رہے ہو تمہارے معبود ہر گز نہیں کیونکہ یہ تو پتھر کے ہیں اور کوئی نفع نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ تمہارا یہ دعوی جھوٹا ہے کہ اللہ عزوجل کے لئے شریک ہیں اور تم ان شریکوں کی عبادت کرتے ہو ۔ (خازن ہود تحت الایۃ: ۵۰ ۲ / ۳۵۷ صاوی ہود تحت الایۃ: ۵۰ ۳ / ۹۱۷ ملتقطا) نوٹ:حضرت ہود علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کی قوم عاد سے متعلق بعض تفصیلات سورہ اعراف ایت65تا 72 میں گزر چکی ہیں۔