Surah Hud Ayat 51 (11:51)
Hud · Juz 12 · Makki
یٰقَوْمِ لَاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ اَجْرًاؕ-اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى الَّذِیْ فَطَرَنِیْؕ-اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ 51
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے میری قوم! میں اس پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا۔ میرا اجر تو اسی کے ذمہ ہے جس نے مجھے پیدا کیا ۔تو کیا تمہیں عقل نہیں ؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے قوم میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا میری مزدوری تو اسی کے ذمہ ہے جس نے مجھے پیدا کیا تو کیا تمہیں عقل نہیں۔
Tafseer (Urdu)
{یقوم:اے میری قوم!۔} یعنی تمہیں اللہ تعالی کی وحدانیت اور اس کے احکامات کی تبلیغ کرنے سے میرا مقصد یہ نہیں کہ تم میرے اس عمل کی وجہ سے مجھے مال وغیرہ کوئی اجرت دو میرا اجرو ثواب تو اسی کے ذمہ ہے جس نے مجھے پیدا کیا تو کیا تمہیں عقل نہیں کہ اتنا سمجھ سکو کہ جو محض بے غرض نصیحت کرتا ہے وہ یقینا خیر خواہ اور سچا ہے ۔ (صاوی ہود تحت الایۃ: ۵۱ ۳ / ۹۱۷ روح البیان ہود تحت الایۃ: ۵۱ ۴ / ۱۴۶ ملتقطا) تبلیغ کے کام کسی لالچ کے بغیر کئے جائیں : یاد رہے کہ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام نےکسی لالچ کے بغیر دین کی تبلیغ کا فریضہ سر انجام دیا اور باقاعدہ اس کا اظہار بھی فرمایا کہ تبلیغ سے ان کا مقصد مال یا کوئی منصب حاصل کرنا نہیں بلکہ وہ صرف اپنے رب عزوجل کی رضا اور اس کی طرف سے ملنے والے اجر و ثواب کے طلبگار ہیں اس سے معلوم ہوا کہ خالص نصیحت وہ ہوتی ہے جو کسی لالچ اور غرض کے بغیر ہو اور اس سے صرف اللہ تعالی کی رضا حاصل کرنا مقصود ہو اس لئے مسلمانوں کو بھی چاہئے کہ وہ کسی لالچ کے بغیر تبلیغ دین کا فریضہ ادا کریں اور حتی الامکان کسی اجرت کے بغیر تبلیغ کے کام کریں۔