Surah Hud Ayat 58 (11:58)
Hud · Juz 12 · Makki
وَ لَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا نَجَّیْنَا هُوْدًا وَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ بِرَحْمَةٍ مِّنَّاۚ-وَ نَجَّیْنٰهُمْ مِّنْ عَذَابٍ غَلِیْظٍ 58
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جب ہمارا حکم آگیا توہم نے اپنی رحمت کے ساتھ ہود اور اس کے ساتھ والے مسلمانوں کو بچالیا اور انہیں سخت عذاب سے نجات دی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جب ہمارا حکم آیا ہم نے ہود اور اس کے ساتھ کے مسلمانوں کو اپنی رحمت فرما کر بچالیا اور انہیں سخت عذاب سے نجات دی۔
Tafseer (Urdu)
{و لما جآء امرنا:اور جب ہمارا حکم آگیا۔} جب حضرت ہود علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم نے نصیحت حاصل نہ کی تو قادر و قدیر اور سچے رب تعالی کی بارگاہ سے ان کے عذاب کا حکم نافذ ہوگیا جب ان کی ہلاکت اور ان پر عذاب کا حکم ایا تو اللہ تعالی نے حضرت ہود علیہ الصلوۃ والسلام اور ان پر ایمان لانے والوں کو جن کی تعداد چار ہزار تھی اپنی رحمت کے ساتھ عذاب سے بچا لیا اور قوم عاد کو ہوا کے عذاب سے ہلاک کردیا۔ مسلمانوں پر رحمت اس طرح ہے کہ جب عذاب نازل ہوا تو اللہ تعالی نے ایمان والوں کو اس سے محفوظ رکھا اور ارشاد فرمایا کہ جیسے مسلمانوں کو دنیا کے عذاب سے بچایا ایسے ہی اللہ تعالی انہیں آخرت کے سخت عذاب سے بھی نجات دے گا۔ (خازن ہود تحت الایۃ: ۵۸ ۲ / ۳۵۸ ملخصا) اس ایت سے معلوم ہوا کہ ایمان اور نیک اعمال نجات کا ذریعہ اور سبب ہیں لیکن در حقیقت نجات صرف اللہ تعالی کی رحمت سے ملتی ہے۔