Surah Hud Ayat 59 (11:59)
Hud · Juz 12 · Makki
وَ تِلْكَ عَادٌ ﳜ جَحَدُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ وَ عَصَوْا رُسُلَهٗ وَ اتَّبَعُوْۤا اَمْرَ كُلِّ جَبَّارٍ عَنِیْدٍ 59
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یہ عاد ہیں جنہوں نے اپنے رب کی آیتوں کا انکار کیا اور اس کے رسولوں کی نافرمانی کی اور ہر بڑے سرکش ہٹ دھرم کے کہنے پر چلے ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور یہ عاد ہیں کہ اپنے رب کی آیتوں سے منکر ہوئے اور اس کے رسولوں کی نافرمانی کی اور ہر بڑےسرکش ہٹ دھرم کے کہنے پر چلے۔
Tafseer (Urdu)
{و تلك عاد:اور یہ عاد ہیں۔} جب حضرت ہود علیہ الصلوۃ والسلام کا قصہ ختم ہو اتو اللہ تعالی نے اس ایت میں اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی امت سے خطاب فرمایا ۔ ’’تلک‘‘ سے قوم عاد کی قبروں اور آثار کی طرف اشارہ ہے اورمقصد یہ ہے کہ زمین میں چلو انہیں دیکھو اور ان سے عبرت حاصل کرو۔ پھر اللہ تعالی نے ان کاحال بیان فرمایا کہ انہوں نے اپنے رب عزوجل کی ایتوں یعنی ان معجزات کا انکار کیا جو حضرت ہود علیہ الصلوۃ والسلام لے کر ائے اور انہوں نے اس کے رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام کی نافرمانی کی کیونکہ حضرت ہود علیہ الصلوۃ والسلام کی نافرمانی تمام رسولوں کی نافرمانی ہے اور ان کے جاہلوں نے ہر بڑے سرکش اور ہٹ دھرم سردار کی پیروی کی ۔ (خازن ہود تحت الایۃ: ۵۹ ۲ / ۳۵۸-۳۵۹)