Surah Hud Ayat 60 (11:60)
Hud · Juz 12 · Makki
وَ اُتْبِعُوْا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا لَعْنَةً وَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِؕ-اَلَاۤ اِنَّ عَادًا كَفَرُوْا رَبَّهُمْؕ-اَلَا بُعْدًا لِّعَادٍ قَوْمِ هُوْدٍ 60
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اِس دنیا میں اور قیامت کے دن ان کے پیچھے لعنت لگادی گئی۔ سن لو! بیشک عاد نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا ۔ سن لو! ہود کی قوم عاد کے لئے دوری ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ان کے پیچھے لگی اس دنیا میں لعنت اور قیامت کے دن سن لوبیشک عاد اپنے رب سے منکر ہوئے ارے دور ہوں عاد ہود کی قوم۔
Tafseer (Urdu)
{و اتبعوا فی هذه الدنیا لعنة و یوم القیمة:اور اس دنیا میں اور قیامت کے دن ان کے پیچھے لعنت لگادی گئی۔} یعنی دنیا اور اخرت دونوں جگہ لعنت ان کے ساتھ ہے اورلعنت کا معنی ہے اللہ تعالی کی رحمت اور ہر بھلائی سے دوری۔ اس کے بعد اللہ تعالی نے ان کے برے انجام کا اصلی سبب بیان فرمایا کہ قوم عاد نے اپنے رب عزوجل کے ساتھ کفر کیا اس لئے ان کا اتنا برا انجام ہوا سن لو! حضرت ہود علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم عاد کے لئے رحمت الہی سے دوری ہے۔ (تفسیرکبیر ہود تحت الایۃ: ۶۰ ۶ / ۳۶۷)