Surah Hud Ayat 69 (11:69)
Hud · Juz 12 · Makki
وَ لَقَدْ جَآءَتْ رُسُلُنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ بِالْبُشْرٰى قَالُوْا سَلٰمًاؕ-قَالَ سَلٰمٌ فَمَا لَبِثَ اَنْ جَآءَ بِعِجْلٍ حَنِیْذٍ 69
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس خوشخبری لے کر آئے ۔انہوں نے ’’سلام‘‘ کہا تو ابراہیم نے ’’سلام‘‘ کہا۔ پھر تھوڑی ہی دیر میں ایک بھنا ہوا بچھڑا لے آئے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس مژدہ لے کر آئے بولے سلام کہا سلام پھر کچھ دیر نہ کی کہ ایک بچھڑا بھنا لے آئے ۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد جآءت رسلنا ابرهیم بالبشرى:اور بیشک ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس خوشخبری لے کر آئے ۔} یہ اس سورت میں مذکور چوتھا واقعہ ہے ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ سادہ رو نوجوانوں کی حسین شکلوں میں فرشتے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس حضرت اسحق اور حضرت یعقوب علیہما الصلوۃ والسلام کی پیدائش کی خوشخبری لے کر ائے۔ فرشتوں نے سلام کہا تو حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی جواب میں فرشتوں کو سلام کہا پھر تھوڑی ہی دیر میں حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام ایک بھنا ہوا بچھڑا لے ائے۔ مفسرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام بہت ہی مہمان نواز تھے اور بغیر مہمان کے کھانا تناول نہ فرماتے اس وقت ایسا اتفاق ہوا کہ پندرہ روز سے کوئی مہمان نہ آیا تھا آپ علیہ الصلوۃ والسلام کو اس کا غم تھا اور جب ان مہمانوں کو دیکھا تو آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کے لئے کھانا لانے میں جلدی فرمائی چونکہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے یہاں گائے بکثرت تھیں اس لئے بچھڑے کا بھنا ہوا گوشت سامنے لایا گیا ۔ (روح البیان ہود تحت الایۃ: ۶۹ ۴ / ۱۶۱ خازن ہود تحت الایۃ: ۶۹ ۲ / ۳۶۰-۳۶۱ ملتقطا) گائے کا گوشت سنت ابراہیمی کی نیت سے کھائیں : اس سے معلوم ہوا کہ گائے کا گوشت حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے دستر خوان پر زیادہ آتا تھا اور آپ علیہ الصلوۃ والسلام اس کو پسندفرماتے تھے گائے کا گوشت کھانے والے اگر سنت ابراہیمی ادا کرنے کی نیت کریں تو ثواب پائیں گے۔ ایت’’و لقد جآءت رسلنا ‘‘ سے معلوم ہونے والے مسائل: اس ایت سے 4 مسئلے معلوم ہوئے (1)… انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی ولادت بہت شاندار ہوتی ہے کہ ان کی بشارتیں پہلے دی جاتی ہیں۔ (2)… فرشتوں کو رب تعالی نے غیب کا علم بخشا ہے جس سے وہ ائندہ کی خبریں دیتے ہیں۔ (3)… ملاقات کے وقت سلام کرنا سنت ملائکہ اور سنت انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام ہے۔ (4)… سنت یہ ہے کہ انے والا سلام کرے ۔ نوٹ: حضرت ابراہیم اور حضرت لوط علیہما الصلوۃ والسلام کے یہ واقعات اس سورت کے علاوہ سورہ حجر ایت نمبر 51تا 77 اور سورۃ الذاریات ایت نمبر 24 تا 37 میں بھی مذکور ہیں۔