Surah Hud Ayat 70 (11:70)
Hud · Juz 12 · Makki
فَلَمَّا رَاٰۤ اَیْدِیَهُمْ لَا تَصِلُ اِلَیْهِ نَكِرَهُمْ وَ اَوْجَسَ مِنْهُمْ خِیْفَةًؕ-قَالُوْا لَا تَخَفْ اِنَّاۤ اُرْسِلْنَاۤ اِلٰى قَوْمِ لُوْطٍﭤ 70
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر جب دیکھا کہ ان (فرشتوں ) کے ہاتھ کھانے کی طرف نہیں بڑھ رہے تو ان سے وحشت ہوئی اور ان کی طرف سے خوف محسوس کیا۔ انہوں نے کہا: آپ نہ ڈریں ۔بیشک ہم قومِ لوط کی طرف بھیجے گئے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ کھانے کی طرف نہیں پہنچتے ان کو اوپری سمجھا اور جی ہی جی میں ان سے ڈرنے لگا بولے ڈرئیے نہیں ہم قومِ لوط کی طرف بھیجے گئے ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{فلما را:پھر جب دیکھا ۔}یعنی جب حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے دیکھا کہ مہمانوں کے ہاتھ بچھڑے کے بھنے ہوئے گوشت کی طرف نہیں بڑھ رہے تو کھانا نہ کھانے کی وجہ سے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو ان سے وحشت ہوئی اور دل میں ان کی طرف سے خوف محسوس کیا کہ کہیں یہ کوئی نقصان نہ پہنچا دیں۔ فرشتوں نے جب حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام پر خوف کے اثار دیکھے تو انہوں نے کہا: اپ نہ ڈریں کیونکہ ہم فرشتے ہیں اور حضرت لوط علیہالصلوۃ والسلام کی قوم پر عذاب نازل کرنے کے لئے بھیجے گئے ہیں اور فرشتے ہونے کی وجہ سے ہم کھانا نہیں کھارہے تھے۔( خازن ہود تحت الایۃ: ۷۰ ۲ / ۳۶۱ بیضاوی ہود تحت الایۃ: ۷۰ ۳ / ۲۴۵ ملتقطا) اس سے معلوم ہوا کہ فرشتے کھانے سے پاک ہیں۔