Surah Hud Ayat 71 (11:71)
Hud · Juz 12 · Makki
وَ امْرَاَتُهٗ قَآىٕمَةٌ فَضَحِكَتْ فَبَشَّرْنٰهَا بِاِسْحٰقَۙ-وَ مِنْ وَّرَآءِ اِسْحٰقَ یَعْقُوْبَ 71
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ان کی بیوی (وہاں ) کھڑی تھی تو وہ ہنسنے لگی تو ہم نے اسے اسحاق کی اور اسحاق کے پیچھے یعقوب کی خوشخبری دی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس کی بی بی کھڑی تھی وہ ہنسنے لگی تو ہم نے اسے اسحاق کی خوشخبری دی اور اسحاق کے پیچھے یعقوب کی۔
Tafseer (Urdu)
{و امراته قآىمة:اور ان کی بیوی کھڑی تھی۔} حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی زوجہ محترمہ حضرت سارہ رضی اللہ تعالی عنہاپس پردہ کھڑی ان کی باتیں سن رہی تھیں تو اپ رضی اللہ تعالی عنھاہنسنے لگیں۔ مفسرین نے ان کی ہنسی کے مختلف اسباب بیان کئے ہیں۔ (1)…حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم کی ہلاکت کی خوشخبری سن کر ہنسنے لگیں۔ (2)… بیٹے کی بشارت سن کر خوشی سے ہنسنے لگیں۔ (3)… بڑھاپے میں اولاد پیدا ہونے کا سن کر تعجب کی وجہ سے ہنسنے لگیں ا س کے علاوہ اور بھی اقوال ہیں۔ اللہ تعالی نے حضرت سارہ رضی اللہ تعالی عنھاکو ان کے بیٹے حضرت اسحاق علیہ الصلوۃ والسلام کی خوشخبری دی اور حضرت اسحاق علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد ان کے بیٹے حضرت یعقوب علیہ الصلوۃ والسلام کی بھی خوشخبری دی۔ حضرت سارہ رضی اللہ تعالی عنھا کو خوشخبری دینے کی وجہ یہ تھی کہ اولاد کی خوشی عورتوں کو مردوں سے زیادہ ہوتی ہے نیز یہ بھی سبب تھا کہ حضرت سارہ رضی اللہ تعالی عنھا کے ہاں کوئی اولاد نہ تھی اور حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرزند حضرت اسمعیل علیہ الصلوۃ والسلام موجود تھے اس بشارت کے ضمن میں ایک بشارت یہ بھی تھی کہ حضرت سارہ رضی اللہ تعالی عنھا کی عمر اتنی دراز ہوگی کہ وہ پوتے کو بھی دیکھیں گی۔ (صاوی ہود تحت الایۃ: ۷۱ ۳ / ۹۲۳ مدارک ہود تحت الایۃ: ۷۱ ص۵۰۵ خازن ہود تحت الایۃ: ۷۱ ۲ / ۳۶۲ ملتقطا) {قالت یویلتى:کہا: ہائے تعجب!} حضرت سارہ رضی اللہ تعالی عنھانے جب عادت کے برخلاف معاملہ ہونے کا سنا تو تعجب کرتے ہوئے کہا: کیا میرے ہاں بیٹا پیدا ہو گا حالانکہ میں تو بوڑھی ہوں اور میری عمر 90 سال سے زیادہ ہو چکی ہے اور یہ میرے شوہر بھی بہت زیادہ عمر کے ہیں ان کی عمر 120سال ہو چکی ہے اور زیادہ عمر والوں کے ہاں بیٹا پیدا ہونا بڑی عجیب بات ہے۔(جلالین مع صاوی ہود تحت الایۃ: ۷۲۳ / ۹۲۳-۹۲۴)