Surah Hud Ayat 85 (11:85)
Hud · Juz 12 · Makki
وَ یٰقَوْمِ اَوْفُوا الْمِكْیَالَ وَ الْمِیْزَانَ بِالْقِسْطِ وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ 85
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اے میری قوم !انصاف کے ساتھ ناپ اور تول پوراکرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹا کر نہ دو اور زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اے میری قوم ناپ اور تول انصاف کے ساتھ پوری کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹا کر نہ دو اور زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو۔
Tafseer (Urdu)
{بقیت الله:اللہ کا دیا ہوا جو بچ جائے۔}یعنی حرام مال ترک کرنے کے بعد جس قدر حلال مال بچے وہی تمہارے لئے بہتر ہے ۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں ’’اس کا معنی یہ ہے کہ پورا تولنے اور ناپنے کے بعد جو بچے وہ بہتر ہے۔ (مدارک ہود تحت الایۃ: ۸۶ ص۵۰۹ خازن ہود تحت الایۃ: ۸۶ ۲ / ۳۶۶ ملتقطا)ان کے علاوہ اور معنی بھی مفسرین نے بیان فرمائے ہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ حلال میں برکت ہے اورحرام میں بے برکتی نیزحلال کی تھوڑی روزی حرام کی زیادہ روزی سے بہتر ہے۔ {و ما انا علیكم بحفیظ:اور میں تم پر کوئی نگہبان نہیں۔} یعنی تم سے صادر ہونے والے ہر معاملے میں میرا تمہارے پاس موجود رہنا ممکن نہیں تاکہ میں ناپ تول میں کمی بیشی پر تمہارا مواخذہ کر سکوں۔(قرطبی ہود تحت الایۃ: ۸۶ ۵ / ۶۱ الجزء التاسع) علماء نے فرمایا ہے کہ بعض انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کو جنگ کرنے کی اجازت تھی جیسے حضرت موسی حضرت داؤد حضرت سلیمان علیہم الصلوۃ والسلام۔ بعض وہ تھے جنہیں جنگ کرنے کا حکم نہ تھا حضرت شعیب علیہ الصلوۃ والسلام انہیں میں سے ہیں۔ اپ علیہ الصلوۃ والسلام سارا دن وعظ فرماتے اور ساری رات نماز میں گزارتے تھے قوم آپ علیہ الصلوۃ والسلام سے کہتی کہ اس نماز سے آپ کو کیا فائدہ تو آپ علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ’’نماز خوبیوں کا حکم دیتی ہے اور برائیوں سے منع کرتی ہے تو اس پر وہ مذاق اڑاتے ہوئے یہ کہتے جو اگلی آیت میں مذکور ہے۔(روح البیان ہود تحت الایۃ: ۸۷ ۴ / ۱۷۴)