Surah Hud Ayat 89 (11:89)
Hud · Juz 12 · Makki
وَ یٰقَوْمِ لَا یَجْرِمَنَّكُمْ شِقَاقِیْۤ اَنْ یُّصِیْبَكُمْ مِّثْلُ مَاۤ اَصَابَ قَوْمَ نُوْحٍ اَوْ قَوْمَ هُوْدٍ اَوْ قَوْمَ صٰلِحٍؕ-وَ مَا قَوْمُ لُوْطٍ مِّنْكُمْ بِبَعِیْدٍ 89
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اے میری قوم! میری مخالفت تم سے یہ نہ کروا دے کہ تم پر بھی اسی طرح کا (عذاب) آپہنچے جو نوح کی قوم یا ہود کی قوم یا صالح کی قوم پر آیا تھا اور لوط کی قوم تو تم سے کوئی دور بھی نہیں ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اے میری قوم تمہیں میری ضد یہ نہ کموا دے کہ تم پر پڑے جو پڑا تھا نوح کی قوم یا ہود کی قوم یا صالح کی قوم پر اور لوط کی قوم تو کچھ تم سے دور نہیں۔
Tafseer (Urdu)
{و یقوم:اور اے میری قوم!} حضرت شعیب علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی قوم سے مزید فرمایا کہ اے میری قوم! مجھ سے تمہاری عداوت اور بغض میرے دین کی مخالفت تمہارے اللہ تعالی سے کفر پر اصرار کرنے اور بتوں کی پوجا کرنے پر قائم رہنے لوگوں سے ناپ تول میں کمی کرنے کو نہ چھوڑنے اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں توبہ سے اعراض کرنے کی وجہ سے کہیں تم پر بھی ویسا ہی عذاب نازل نہ ہوجائے جیسا حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم پر یا حضرت ہود علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم پر یا حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم پر یا حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم پر نازل ہوا اور حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم کا زمانہ دوسروں کی بنسبت تم سے زیادہ قریب ہے لہذاان کے حالات سے عبرت حاصل کرو اور اس بات سے ڈرو کہ کہیں میری مخالفت کی وجہ سے تم بھی اسی طرح کے عذاب میں مبتلا نہ ہو جاو جس میں وہ لوگ مبتلا ہوئے۔ (تفسیر طبری ہود تحت الایۃ: ۸۸ ۷ / ۱۰۲-۱۰۳)