Surah Hud Ayat 90 (11:90)
Hud · Juz 12 · Makki
وَ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِؕ-اِنَّ رَبِّیْ رَحِیْمٌ وَّدُوْدٌ 90
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اپنے رب سے معافی چاہو پھر اس کی طرف رجوع لاؤ، بیشک میرا رب بڑامہربان ،محبت والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اپنے رب سے معافی چاہو پھر اس کی طرف رجوع لاؤ بیشک میرا رب مہربان محبت والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و استغفروا ربكم:اور اپنے رب سے معافی چاہو ۔} بہت سے پیغمبروں نے اپنی قوموں کو توبہ و استغفار کا حکم دیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ توبہ بڑی اہم چیز ہے یہ بھی خیال رہے کہ ہر گناہ کی توبہ علیحدہ ہے کفر کی توبہ ایمان لانا ہے حقوق العباد کی توبہ انہیں ادا کردینا ہے اور علانیہ گناہ کی توبہ علانیہ ہے۔ ’’ودود ‘‘ کا معنی و مفہوم: یہ لفظ ’’ود‘‘ سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے خالص محبت اور اللہ تعالی پر اس اسم کا اطلاق دو طرح سے ہوتا ہے (1) اللہ تعالی محبت فرماتا ہے یعنی اللہ تعالی اپنے اطاعت گزار بندوں سے محبت فرماتا ہے کہ وہ ان کے اعمال سے راضی ہوتا ہے اور ان کی اطاعت گزاری کے بدلے ان پر لطف و احسان فرماتا ہے اور اطاعت گزاری کی وجہ سے ان کی تعریف بھی کرتا ہے۔ (2) اللہ تعالی محبوب ہے یعنی اللہ تعالی کے نیک اور صالح بندے اپنے اوپر اللہ تعالی کے فضل و احسان کی کثرت کی وجہ سے اس سے محبت کرتے ہیں۔(خازن ہود تحت الایۃ: ۹۰ ۲ / ۳۶۸)