Surah Hud Ayat 92 (11:92)
Hud · Juz 12 · Makki
قَالَ یٰقَوْمِ اَرَهْطِیْۤ اَعَزُّ عَلَیْكُمْ مِّنَ اللّٰهِؕ-وَ اتَّخَذْتُمُوْهُ وَرَآءَكُمْ ظِهْرِیًّاؕ-اِنَّ رَبِّیْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ مُحِیْطٌ 92
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariشعیب نے فرمایا: اے میری قوم ! کیا تم پر میرے قبیلے کا دباؤ اللہ سے زیادہ ہے اور اسے تم نے اپنی پیٹھ کے پیچھے ڈال رکھا ہے بیشک میرا رب تمہارے تمام اعمال کو گھیرے ہوئے ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکہا اے میری قوم کیا تم پر میرے کنبہ کا دباؤ اللہ سے زیادہ ہے اور اسے تم نے اپنی پیٹھ کے پیچھے ڈال رکھا بیشک جو کچھ تم کرتے ہو سب میرے رب کے بس میں ہے۔
Tafseer (Urdu)
{قال:فرمایا۔} جب مدین والوں نے حضرت شعیب علیہ الصلوۃ والسلام کو قتل کر دینے اور اذیت پہنچانے سے ڈرایا اور کہا کہ ہم صرف اپ کے قبیلے کی وجہ سے اپ کو کچھ نہیں کہہ رہے تواپ نے انہیں جواب دیا ’’اے میری قوم! کیا تم پر میرے قبیلے کا دباو اللہ تعالی سے ز یادہ ہے کہ اللہ عزوجل کے لئے تو تم میرے قتل سے باز نہ رہے جبکہ میرے قبیلے کی وجہ سے باز رہے اور تم نے اللہ عزوجل کے نبی کا تو احترام نہ کیا جبکہ قبیلے کا احترام کیا۔ تم نے اللہ عزوجل کے حکم کو اپنی پیٹھ پیچھے ڈال رکھا ہے اور اس کے حکم کی تمہیں کوئی پرواہ نہیں۔ تم نے اللہ تعالی کے حکم کو تو ایسے چھوڑ رکھا ہے جیسے وہ توجہ کے قابل ہی نہیں بے شک میرا رب عزوجل تمہارے سب حالات جانتا ہے اس پر تمہاری کوئی بات بھی پوشیدہ نہیں اور وہ قیامت کے دن تمہیں تمہارے عملوں کی جز ادے گا۔ (تفسیرکبیر ہود تحت الایۃ: ۹۲ ۶ / ۳۹۲ خازن ہود تحت الایۃ: ۹۲ ۲ / ۳۶۸ ملتقطا)