Surah Hud Ayat 93 (11:93)
Hud · Juz 12 · Makki
وَ یٰقَوْمِ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ اِنِّیْ عَامِلٌؕ-سَوْفَ تَعْلَمُوْنَۙ-مَنْ یَّاْتِیْهِ عَذَابٌ یُّخْزِیْهِ وَ مَنْ هُوَ كَاذِبٌؕ-وَ ارْتَقِبُوْۤا اِنِّیْ مَعَكُمْ رَقِیْبٌ 93
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اے میری قوم! تم اپنی جگہ اپنا کام کیے جا ؤ، میں اپنا کام کرتا ہوں ۔ عنقریب تم جان جاؤ گے کہ رسوا کردینے والا عذاب کس پر آتا ہے اور کون جھوٹا ہے اور تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار میں ہوں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اے قوم تم اپنی جگہ اپنا کام کیے جاؤ میں اپنا کام کرتا ہوں اب جانا چاہتے ہو کس پر آتا ہے وہ عذاب کہ اسے رسوا کرے گا اور کون جھوٹا ہے اور انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار میں ہوں۔
Tafseer (Urdu)
{و یقوم:اور اے میری قوم!} یعنی جو برے اعمال کرنا اور مجھے شر پہنچانا تمہارے بس میں ہے تم وہ کرتے جاو اور جن اعمال کی اللہ تعالی نے مجھے توفیق عطا کی ہے میں وہ کرتا رہتاہوں عنقریب تم جان جاو گے کہ رسوا کردینے والا عذاب کس پر آتا ہے اور اپنے دعووں میں کون جھوٹا ہے اورتمہیں جلد معلوم ہوجائے گا کہ میں حق پر ہوں یا تم اور اللہ تعالی کے عذاب سے شقی کی شقاوت ظاہر ہوجائے گیبس تم اپنے انجام کا انتظار کرو اور میں بھی تمہارے ساتھ انتظار میں ہوں۔ (تفسیرکبیر ہود تحت الایۃ: ۹۳ ۶ / ۳۹۲ مدارک ہود تحت الایۃ: ۹۳ ص۵۱۱ ملتقطا)