Surah Yusuf Ayat 1 (12:1)
Joseph · Juz 12 · Makki
الٓرٰ- تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِﭦ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari’’الر‘‘، یہ روشن کتاب کی آیتیں ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ روشن کتاب کی آیتیں ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{ تلك:یہ۔} یعنی اس سورت میں جو ایات بیان ہوئیں یہ روشن کتاب یعنی قران مجید کی ایتیں ہیں۔ مبین کا معنی ہے روشن و ظاہر کردینے والی۔ قران پاک کا مبین ہونا یوں ہے کہ اس کا اپنی مثل لانے سے عاجز کر دینے والا ہونا ظاہر ہے نیز اس کا اللہ تعالی کی طرف سے ہونا واضح ہے نیز اس کے معانی روشن اور و اضح ہیں کہ قرانی ایات کے معانی اہل علم سے پوشیدہ نہیں نیز اس قران میں حلال و حرامحدود و تعزیرات کے احکام صاف بیان فرمائے گئے ہیں اور ایک قول یہ ہے کہ اس میں سابقہ امتوں ان کے نبیوں اور رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام کے احوال روشن طور پر مذکورہیں اور اس میں حق و باطل کو ممتاز کردیا گیا ہے۔(مدارک یوسف تحت الایۃ: ۱ ص۵۱۹ خازن یوسف تحت الایۃ: ۱ ۳ / ۲ ملتقطا)