Surah Yusuf Ayat 2 (12:2)
Joseph · Juz 12 · Makki
اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ قُرْءٰنًا عَرَبِیًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ 2
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک ہم نے اس قرآن کو عربی نازل فرمایا تا کہ تم سمجھو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک ہم نے اسے عربی قرآن اتارا کہ تم سمجھو۔
Tafseer (Urdu)
{انا انزلنه قرءنا عربیا:بیشک ہم نے اس قران کو عربی نازل فرمایا۔} اس ایت کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالی نے قران کریم کو عربی زبان میں نازل فرمایا کیونکہ عربی زبان سب زبانوں سے زیادہ فصیح ہے اور جنت میں جنتیوں کی زبان بھی عربی ہو گی اوراسے عربی میں نازل کرنے کی ایک حکمت یہ ہے کہ تم اس کے معنی سمجھ کر ان میں غوروفکر کرو اور یہ بھی جان لو کہ قران اللہ تعالی کا کلام ہے۔ (صاوی یوسف تحت الایۃ: ۲ ۳ / ۹۴۱) قران مجید کو سمجھ کر پڑھنا چاہئے اس ایت سے معلوم ہوا کہ قران مجید کا مسلمانوں پر ایک حق یہ بھی ہے کہ وہ اسے سمجھیں اور اس میں غورو فکر کریں اور اسے سمجھنے کے لئے عربی زبان پر عبور ہونا ضروری ہے کیونکہ یہ کلام عربی زبان میں نازل ہوا ہے اس لئے جو لوگ عربی زبان سے ناواقف ہیں یا جنہیں عربی زبان پر عبور حاصل نہیں تو انہیں چاہئے کہ اہل حق کے مستند علما کے تراجم اور ان کی تفاسیر کا مطالعہ فرمائیں تاکہ وہ قران مجید کو سمجھ سکیں۔ افسوس! فی زمانہ مسلمانوں کی کثیر تعداد قران مجید کو سمجھنے اور اس میں غور وفکر کرنے سے بہت دور ہو چکی ہے اللہ تعالی انہیں ہدایت عطا فرمائے۔ عربی کا سیکھنا بحیثیت مجموعی امت مسلمہ کیلئے فرض کفایہ ہے۔