Surah Yusuf Ayat 10 (12:10)
Joseph · Juz 12 · Makki
قَالَ قَآىٕلٌ مِّنْهُمْ لَا تَقْتُلُوْا یُوْسُفَ وَ اَلْقُوْهُ فِیْ غَیٰبَتِ الْجُبِّ یَلْتَقِطْهُ بَعْضُ السَّیَّارَةِ اِنْ كُنْتُمْ فٰعِلِیْنَ 10
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariان میں سے ایک کہنے والے نے کہا: یوسف کو قتل نہ کرو اور اسے کسی تاریک کنویں میں ڈال دو کہ کوئی مسافر اسے اٹھالے جائے گا ۔ اگر تم کچھ کرنے والے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanان میں ایک کہنے والا بولا یوسف کو مارو نہیں اور اسے اندھے کنویں میں ڈال دو کہ کوئی راہ چلتا اسے آکر لے جائے اگر تمہیں کرنا ہے ۔
Tafseer (Urdu)
{قال قآىل منهم:ان میں سے ایک کہنے والے نے کہا۔} یعنی حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کے بھائیوں میں سے یہودا یاروبیل نے کہا کہ یوسف کو قتل نہ کرو کیونکہ قتل گناہ عظیم ہے اور اسے کسی تاریک کنویں میں ڈال دو کہ کوئی مسافر وہاں سے گزرے اور انہیں کسی دوسرے ملک میں لے جائے اس سے مقصد بھی پورا ہو جائے گا کہ نہ وہ یہاں رہیں گے اور نہ والد صاحب کی نظر عنایت ان پر ہوگی لہذا اگر تم کچھ کرنے والے ہو تو یہ کرو۔ اس میں اشارہ ہے کہ چاہئے تو یہ کہ کچھ بھی نہ کرو لیکن اگر تم نے ارادہ ہی کرلیا ہے تو بس اتنے ہی پر اکتفا کرو۔ (روح البیان یوسف تحت الایۃ: ۱۰ ۴ / ۲۱۹ خازن یوسف تحت الایۃ: ۱۰ ۳ / ۶ ملتقطا)