Surah Yusuf Ayat 11 (12:11)
Joseph · Juz 12 · Makki
قَالُوْا یٰۤاَبَانَا مَا لَكَ لَا تَاْمَنَّا عَلٰى یُوْسُفَ وَ اِنَّا لَهٗ لَنٰصِحُوْنَ 11
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبھائیوں نے کہا: اے ہمارے باپ! آپ کو کیا ہوا کہ یوسف کے معاملے میں آپ ہمارا اعتبار نہیں کرتے حالانکہ ہم یقینااس کے خیر خواہ ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبولے اے ہمارے باپ آپ کو کیا ہوا کہ یوسف کے معاملے میں ہمارا اعتبار نہیں کرتے اور ہم تو اس کے خیر خواہ ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{قالوا:انہوں نے کہا۔} اس ایت اورا س سے اگلی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کے بھائیوں نے جب اپس میں مشورہ کر لیا اور وہ حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام اور حضرت یعقوب علیہ الصلوۃ والسلام کے درمیان جدائی کروا دینے پر متفق ہو گئے تو انہوں نے اپنے والد حضرت یعقوب علیہ الصلوۃ والسلام سے کہا ’’ اے ہمارے باپ! آپ کو کیا ہوا کہ یوسف کے معاملے میں اپ ہمارا اعتبار نہیں کرتے اور جب ہم شہر سے باہر صحرا کی طرف جائیں تویوسف کو ہمارے ساتھ نہیں بھیجتے حالانکہ ہم یقینااس کے خیر خواہ ہیں۔اپ کل اسے ہمارے ساتھ بھیج دیجئے تاکہ وہ تفریح مثلا شکار اور تیر اندازی وغیرہ کے ذریعے لطف اندوز ہوں بیشک ہم اس کی پوری نگہداشت کریں گے ۔ (تفسیرطبری یوسف تحت الایۃ: ۱۲ ۷ / ۱۵۵ مدارک یوسف تحت الایۃ: ۱۲-۱۳ ص۵۲۲ ملتقطا)