Surah Yusuf Ayat 101 (12:101)
Joseph · Juz 13 · Makki
رَبِّ قَدْ اٰتَیْتَنِیْ مِنَ الْمُلْكِ وَ عَلَّمْتَنِیْ مِنْ تَاْوِیْلِ الْاَحَادِیْثِۚ-فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ- اَنْتَ وَلِیّٖ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِۚ-تَـوَفَّنِیْ مُسْلِمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ 101
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے میرے رب! بیشک تو نے مجھے ایک سلطنت دی اور مجھے خوابوں کی تعبیر نکالنا سکھادیا۔ اے آسمانوں اور زمین کے بنانے والے! تو دنیا اور آخرت میں میرا مددگار ہے، مجھے اسلام کی حالت میں موت عطا فرما اور مجھے اپنے قرب کے لائق بندوں کے ساتھ شامل فرما۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے میرے رب بے شک تو نے مجھے ایک سلطنت دی اور مجھے کچھ باتوں کا انجام نکالنا سکھایا اے آسمانوں اور زمین کے بنانے والے تو میرا کام بنانے والا ہے دنیا اور آخرت میں مجھے مسلمان اٹھا اور ان سے ملا جو تیرے قربِ خاص کے لائق ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{رب:اے میرے رب!} اس ایت میں حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام نے جو اسلام کی حالت میں موت عطا ہونے کی دعا مانگی ان کی یہ دعا دراصل امت کی تعلیم کے لئے ہے کہ وہ حسن خاتمہ کی دعا مانگتے رہیں ۔ حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات اور تدفین: حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام اپنے والد ماجد کے بعد 23 سال زندہ رہے اس کے بعد آپ علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات ہوئی آپ علیہ الصلوۃ والسلام کے مقام دفن کے بارے میں اہل مصر کے اندر سخت اختلاف واقع ہوا ہر محلہ والے حصول برکت کے لئے اپنے ہی محلہ میں دفن کرنے پر مصر تھے آخر یہ رائے طے پائی کہ آپ علیہ الصلوۃ والسلام کو دریائے نیل میں دفن کیا جائے تاکہ پانی آپ علیہ الصلوۃ والسلام کی قبر سے چھوتا ہوا گزرے اور اس کی برکت سے تمام اہل مصر فیض یاب ہوں چنانچہ آپ علیہ الصلوۃ والسلام کو سنگ رخام یا سنگ مرمر کے صندوق میں دریائے نیل کے اندر دفن کیا گیا اور آپ علیہ الصلوۃ والسلام وہیں رہے یہاں تک کہ 400 برس کے بعد حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے آپ علیہ الصلوۃ والسلام کا تابوت شریف نکالا اور آپ کو آپ کے آبائے کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے پاس ملک شام میں دفن کیا۔ (مدارک یوسف تحت الایۃ: ۱۰۱ ص۵۴۶ خازن یوسف تحت الایۃ: ۱۰۱ ۳ / ۴۷ ملتقطا)