Surah Yusuf Ayat 102 (12:102)
Joseph · Juz 13 · Makki
ذٰلِكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الْغَیْبِ نُوْحِیْهِ اِلَیْكَۚ-وَ مَا كُنْتَ لَدَیْهِمْ اِذْ اَجْمَعُوْۤا اَمْرَهُمْ وَ هُمْ یَمْكُرُوْنَ 102
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ کچھ غیب کی خبریں ہیں جو ہم تمہاری طرف وحی کرتے ہیں اور تم ان کے پاس نہ تھے جب انہوں نے پختہ ارادہ کرلیا تھا اور وہ سازش کررہے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ کچھ غیب کی خبریں ہیں جو ہم تمہاری طرف وحی کرتے ہیں اور تم ان کے پاس نہ تھے جب انہوں نے اپنا کام پکا کیا تھا اور وہ داؤں چل رہے تھے ۔
Tafseer (Urdu)
{ذلك من انبآء الغیب:یہ کچھ غیب کی خبریں ہیں ۔}اس ایت کا معنی یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کے جو واقعات ذکر کئے گئے یہ کچھ غیب کی خبریں ہیں جو کہ وحی نازل ہونے سے پہلے اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو معلوم نہ تھیں کیونکہ اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اس وقت حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کے بھائیوں کے پاس نہ تھے جب انہوں نے اپنے بھائی حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کو کنویں میں ڈالنےکا پختہ ارادہ کر لیا تھا اور وہ حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کے بارے میں سازش کر رہے تھے اس کے باوجود اے انبیاء کے سردار! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم آپ کا ان تمام واقعات کو اس تفصیل سے بیان فرمانا غیبی خبر اور معجزہ ہے۔(خازن یوسف تحت الایۃ: ۱۰۲ ۳ / ۴۷-۴۸ مدارک یوسف تحت الایۃ: ۱۰۲ ص۵۴۶-۵۴۷ ملتقطا)