Surah Yusuf Ayat 107 (12:107)
Joseph · Juz 13 · Makki
اَفَاَمِنُوْۤا اَنْ تَاْتِیَهُمْ غَاشِیَةٌ مِّنْ عَذَابِ اللّٰهِ اَوْ تَاْتِیَهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ 107
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا وہ اس بات سے بے خوف ہیں کہ ان پر اللہ کے عذاب سے چھاجانے والی مصیبت آجائے یا ان پر اچانک قیامت آجائے اور انہیں خبر بھی نہ ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا اس سے نڈر ہو بیٹھے کہ اللہ کا عذاب انہیں آکر گھیر لے یا قیامت ان پر اچانک آجائے اور انہیں خبر نہ ہو۔
Tafseer (Urdu)
{افامنوا:کیا وہ اس بات سے بے خوف ہیں ۔} یعنی جو لوگ اللہ تعالی کی وحدانیت کا اقرار نہیں کرتے اور غیر اللہ کی عبادت کرنے میں مصروف ہیں کیا انہیں اس بات کا کوئی خوف نہیں کہ اللہ تعالی کے ساتھ شرک کرنے کی وجہ سے ان پر اللہ تعالی کا ایسا عذاب نازل ہو جائے جو مکمل طور پر انہیں اپنی گرفت میں لے لے یا اسی شرک اور کفر کی حالت میں اچانک ان پر قیامت ا جائے اور اللہ تعالی دائمی عذاب کے لئے انہیں دوزخ میں ڈال دے۔ (تفسیر طبری یوسف تحت الایۃ: ۱۰۷ ۷ / ۳۱۴)