Surah Yusuf Ayat 108 (12:108)
Joseph · Juz 13 · Makki
قُلْ هٰذِهٖ سَبِیْلِیْۤ اَدْعُوْۤا اِلَى اللّٰهِ ﱘ عَلٰى بَصِیْرَةٍ اَنَا وَ مَنِ اتَّبَعَنِیْؕ-وَ سُبْحٰنَ اللّٰهِ وَ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ 108
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤیہ میرا راستہ ہے میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں ۔میں اور میری پیروی کرنے والے کامل بصیرت پر ہیں اور اللہ ہر عیب سے پاک ہے اور میں شرک کرنے والا نہیں ہوں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ یہ میری راہ ہے میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں میں اور جو میرے قدموں پرچلیں دل کی آنکھیں رکھتے ہیں اور اللہ کو پاکی ہے اور میں شریک کرنے والا نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{قل:تم فرماؤ۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان مشرکین سے فرما دیں کہ اللہ تعالی کی وحدانیت اور دین اسلام کی دعوت دینا یہ میرا راستہ ہے میں اللہ عزوجل کی توحید اور اس پر ایمان لانے کی طرف بلاتا ہوں ۔ میں اور میری پیروی کرنے والے کامل یقین اور معرفت پر ہیں ۔ صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کی فضیلت: حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہمافرماتے ہیں کہ سرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اور ان کے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم احسن راستے اور افضل ہدایت پر ہیں یہ علم کے معدن ایمان کے خزانے اوررحمن کے لشکر ہیں ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں ’’طریقہ اختیار کرنے والوں کو چاہئے کہ وہ گزرے ہوؤں کا طریقہ اختیار کریں گزرے ہوئے حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم ہیں ان کے دل امت میں سب سے زیادہ پاک علم میں سب سے گہرے تکلف میں سب سے کم ہیں وہ ایسے حضرات ہیں جنہیں اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی صحبت اور ان کے دین کی اشاعت کے لئے چن لیا۔(خازن یوسف تحت الایۃ: ۱۰۸ ۳ / ۴۸-۴۹)