Surah Yusuf Ayat 13 (12:13)
Joseph · Juz 12 · Makki
قَالَ اِنِّیْ لَیَحْزُنُنِیْۤ اَنْ تَذْهَبُوْا بِهٖ وَ اَخَافُ اَنْ یَّاْكُلَهُ الذِّئْبُ وَ اَنْتُمْ عَنْهُ غٰفِلُوْنَ 13
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک تمہارا اسے لے جانا مجھے غمگین کردے گا اور میں اس بات سے ڈرتا ہوں کہ اسے بھیڑیا کھالے اور تم اس کی طرف سے بے خبر ہوجاؤ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبولا بیشک مجھے رنج دے گا کہ تم اسے لے جاؤ اور ڈرتا ہوں کہ اسے بھیڑیا کھالے اور تم اس سے بے خبر رہو۔
Tafseer (Urdu)
{قال:فرمایا۔} اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کے بھائیوں نے حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کو ساتھ بھیجنے کا مطالبہ کیا تو حضرت یعقوب علیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کو ان کے ساتھ نہ بھیجنے کی دو وجوہات بیان فرمائیں ایک یہ کہ تمہاراحضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کو لے جانا اور حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کا تمہارے ساتھ چلے جانا مجھے غمگین کر دے گا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ حضرت یعقوب علیہ الصلوۃ والسلام کو حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کا کچھ دیر کے لئے بھی ان سے جدا ہونا گوارا نہ تھا۔ دوسری وجہ یہ بیان کی کہ مجھے اس بات کا اندیشہ ہے کہ تم اپنے کھانے پینے اور کھیل کود میں مصروفیت کی وجہ سے حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف سے غافل ہو جاو گے اور کوئی بھیڑیا ا کر انہیں کھا جائے گا۔یہ وجہ اپ نے اس لئے بیان فرمائی تھی کہ اس سرزمین میں بھیڑیے اور درندے بہت تھے۔ (خازن یوسف تحت الایۃ: ۱۳ ۳ / ۷)