Surah Yusuf Ayat 14 (12:14)
Joseph · Juz 12 · Makki
قَالُوْا لَىٕنْ اَكَلَهُ الذِّئْبُ وَ نَحْنُ عُصْبَةٌ اِنَّاۤ اِذًا لَّخٰسِرُوْنَ 14
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariانہوں نے کہا: اگر اسے بھیڑیا کھا جائے حالانکہ ہم ایک جماعت (موجود ) ہوں جب تو ہم کسی کام کے نہ ہوئے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبولے اگر اسے بھیڑیا کھا جائے اور ہم ایک جماعت ہیں جب تو ہم کسی مصرف کے نہیں۔
Tafseer (Urdu)
{قالوا:انہوں نے کہا۔} حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کے بھائیوں نے جواب دیا ’’ہم دس مردوں کے وہاں موجود ہوتے ہوئے اگر اسے بھیڑیا کھا جائے جب تو ہم کسی کام کے نہ ہوئے لہذا انہیں ہمارے ساتھ بھیج دیجئے۔ چنانچہ اللہ تعالی کی تقدیر یونہی تھی کہ حضرت یعقوب علیہ الصلوۃ والسلام نے اجازت دی اور روانگی کے وقت حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی وہ قمیص جوجنتی ریشم کی تھی اور جس وقت حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو کپڑے اتار کر آگ میں ڈالا گیا تو حضرت جبریل علیہ السلام نے وہ قمیص آپ کو پہنائی تھی اور وہ قمیص مبارک حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام سے حضرت اسحق علیہ الصلوۃ والسلام کو اور ان سے ان کے فرزند حضرت یعقوب علیہ الصلوۃ والسلام کو پہنچی تھی حضرت یعقوب علیہ الصلوۃ والسلام نے وہ قمیص تعویذ بنا کر حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کے گلے میں ڈال دی۔(خازن یوسف تحت الایۃ: ۱۴ ۳ / ۷ روح البیان یوسف تحت الایۃ: ۱۴ ۴ / ۲۲۲ ملتقطا)