Surah Yusuf Ayat 38 (12:38)
Joseph · Juz 12 · Makki
وَ اتَّبَعْتُ مِلَّةَ اٰبَآءِیْۤ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَؕ-مَا كَانَ لَنَاۤ اَنْ نُّشْرِكَ بِاللّٰهِ مِنْ شَیْءٍؕ-ذٰلِكَ مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ عَلَیْنَا وَ عَلَى النَّاسِ وَ لٰـكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَشْكُرُوْنَ 38
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور میں نے اپنے باپ دادا ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب کے دین ہی کی پیروی کی۔ہمارے لئے ہرگز جائز نہیں کہ ہم کسی چیز کو اللہ کا شریک ٹھہرائیں ، یہ ہم پر اور لوگوں پر اللہ کا ایک فضل ہے مگر اکثر لوگ شکر نہیں کرتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور میں نے اپنے باپ دادا ابراہیم اور اسحق اور یعقوب کا دین اختیار کیا ہمیں نہیں پہنچتا کہ کسی چیز کو اللہ کا شریک ٹھہرائیں یہ اللہ کا ایک فضل ہے ہم پر اور لوگوں پر مگر اکثر لوگ شکر نہیں کرتے۔
Tafseer (Urdu)
{و اتبعت ملة ابآءی:اور میں نے اپنے باپ دادا کا دین اختیار کیا۔} حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے معجزے کا اظہار فرمانے کے بعدیہ بھی ظاہر فرما دیا کہ آپ خاندان نبوت سے ہیں اور آپ کے آباء و اجداد انبیاءعلیہم الصلوۃ والسلام ہیں جن کا بلندمرتبہ دنیا میں مشہور ہے۔ اس سے آپ علیہ الصلوۃ والسلام کا مقصد یہ تھا کہ سننے والے آپ کی دعوت قبول کریں اور آپ کی ہدایت مانیں اور فرمایا کہ ہمارے لئے ہرگز جائز نہیں کہ ہم کسی چیز کو اللہ تعالی کا شریک ٹھہرائیں۔ نیز توحید اختیار کرنا اور شرک سے بچنا ہم پر اور لوگوں پر اللہ تعالی کا ایک فضل ہے مگر اکثر لوگ ان نعمتوں پر شکر نہیں کرتے جو اللہ تعالی نے انہیں عطا کی ہیں اور ان کی ناشکری یہ ہے کہ وہ اللہ عزوجل کی عبادت بجانہیں لاتے اور مخلوق پرستی کرتے ہیں۔( تفسیرکبیر یوسف تحت الایۃ: ۳۸ ۶ / ۴۵۶ خازن یوسف تحت الایۃ: ۳۸ ۳ / ۲۰-۲۱ ملتقطا)