Surah Yusuf Ayat 39 (12:39)
Joseph · Juz 12 · Makki
یٰصَاحِبَیِ السِّجْنِ ءَاَرْبَابٌ مُّتَفَرِّقُوْنَ خَیْرٌ اَمِ اللّٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُﭤ 39
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے میرے قیدخانے کے دونوں ساتھیو! کیا جدا جدا رب اچھے ہیں یا ایک اللہ جو سب پر غالب ہے؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے میرے قیدخانہ کے دونوں ساتھیو کیا جدا جدا رب اچھے یا ایک اللہ جو سب پر غالب۔
Tafseer (Urdu)
{یصاحبی السجن:اے میرے قیدخانے کے دونوں ساتھیو!۔} حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے قید خانے کے ساتھیوں سے فرمایا کہ کیا جدا جدا رب جیسا کہ بت پرستوں نے بنا رکھے ہیں کہ کوئی سونے کا کوئی چاندی کا کوئی تانبے کا کوئی لوہے کا کوئی لکڑی کا کوئی پتھر کا کوئی اور کسی چیز کا کوئی چھوٹا کوئی بڑا مگر سب کے سب نکمے بے کار نہ نفع دے سکیں نہ ضرر پہنچاسکیں ایسے جھوٹے معبود اچھے ہیں یا ایک اللہ تعالی جو سب پر غالب ہے کہ نہ کوئی اس کا مقابل ہوسکتا ہے نہ اس کے حکم میں دخل دے سکتا ہے نہ اس کا کوئی شریک ہے نہ نظیر سب پر اس کا حکم جاری اور سب اس کی ملک میں ہیں۔( خازن یوسف تحت الایۃ: ۳۹ ۳ / ۲۱ ملخصا) تبلیغ میں الفاظ نرم اور دلائل مضبوط استعمال کرنے چاہئیں : اس ایت سے معلوم ہوا کہ تبلیغ میں الفاظ نرم اور دلائل قوی استعمال کرنے چاہئیں جیسے حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام نے نرم الفاظ کے ساتھ ان دو افراد کو اسلام قبول کرنے کی طرف مائل کیا۔