Surah Yusuf Ayat 43 (12:43)
Joseph · Juz 12 · Makki
وَ قَالَ الْمَلِكُ اِنِّیْۤ اَرٰى سَبْعَ بَقَرٰتٍ سِمَانٍ یَّاْكُلُهُنَّ سَبْعٌ عِجَافٌ وَّ سَبْعَ سُنْۢبُلٰتٍ خُضْرٍ وَّ اُخَرَ یٰبِسٰتٍؕ-یٰۤاَیُّهَا الْمَلَاُ اَفْتُوْنِیْ فِیْ رُءْیَایَ اِنْ كُنْتُمْ لِلرُّءْیَا تَعْبُرُوْنَ 43
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بادشاہ نے کہا: میں نے خواب میں سات موٹی گائیں دیکھیں جنہیں سات دبلی پتلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات سرسبز بالیاں اور دوسری خشک بالیاں دیکھیں ۔ اے درباریو! اگر تم خوابوں کی تعبیر جانتے ہو تو میرے خواب کے بارے میں مجھے جواب دو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بادشاہ نے کہا میں نے خواب میں دیکھیں سات گائیں فربہ کہ انہیں سات دُبلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات بالیں ہری اور دوسری سات سوکھی اے درباریو میری خواب کا جواب دو اگر تمہیں خواب کی تعبیر آتی ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و قال الذی نجا منهما:اور دو قیدیوں میں سے بچ جانے والے نے کہا۔} یعنی شراب پلانے والا کہ جس نے اپنے ساتھی کچن کے انچارج کی ہلاکت کے بعد قید سے نجات پائی تھی اور اسے ایک مدت کے بعد یاد ایا تھا کہ حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام نے اس سے فرمایا تھا کہ اپنے آقا کے سامنے میرا ذکر کرنا اس نے کہا ’’ میں تمہیں اس کی تعبیر بتاؤں گا تم مجھے قید خانے میں بھیج دو وہاں خواب کی تعبیر کے ایک عالم ہیں چنانچہ بادشاہ نے اسے بھیج دیا اور وہ قید خانہ میں پہنچ کر حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں عرض کرنے لگا۔ (خازن یوسف تحت الایۃ: ۴۵ ۳ / ۲۳ ملخصا)