Surah Yusuf Ayat 73 (12:73)
Joseph · Juz 13 · Makki
قَالُوْا تَاللّٰهِ لَقَدْ عَلِمْتُمْ مَّا جِئْنَا لِنُفْسِدَ فِی الْاَرْضِ وَ مَا كُنَّا سٰرِقِیْنَ 73
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariانہوں نے کہا: اللہ کی قسم! تمہیں خوب معلوم ہے کہ ہم زمین میں فساد کرنے نہیں آئے اور نہ ہی ہم چور ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبولے خدا کی قسم تمہیں خوب معلوم ہے کہ ہم زمین میں فساد کرنے نہ آئے اور نہ ہم چور ۔
Tafseer (Urdu)
{قالوا:اعلان کرنے والوں نے کہا۔} ارشاد فرمایا کہ اعلان کرنے والوں نے کہا ’’اگر تم اس بات میں جھوٹے ہوئے اور پیالہ تمہارے پاس نکلے تو اس کی سزا کیا ہوگی (مدارک یوسف تحت الایۃ: ۷۴ ص۵۳۹) {قالوا:انہوں نے کہا۔} حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کے بھائیوں نے کہا’’اس کی سزا یہ ہے کہ جس کے سامان میں وہ پیالہ ملے تو اس کے بدلے میں وہ اپنی گردن چیز کے مالک کے سپرد کر دے اور وہ مالک ایک سال تک اسے غلام بنائے رکھے ۔ حضرت یعقوب علیہ الصلوۃ والسلام کی شریعت میں چونکہ چوری کی یہی سزا مقرر تھی اس لئے انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں ظالموں کی یہی سزا ہے۔ (خازن یوسف تحت الایۃ: ۷۵ ۳ / ۳۴-۳۵)پھر یہ قافلہ مصر لایا گیا اور ان صاحبوں کو حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کے دربار میں حاضر کیا گیا۔