Surah Yusuf Ayat 83 (12:83)
Joseph · Juz 13 · Makki
قَالَ بَلْ سَوَّلَتْ لَكُمْ اَنْفُسُكُمْ اَمْرًاؕ-فَصَبْرٌ جَمِیْلٌؕ-عَسَى اللّٰهُ اَنْ یَّاْتِیَنِیْ بِهِمْ جَمِیْعًاؕ-اِنَّهٗ هُوَ الْعَلِیْمُ الْحَكِیْمُ 83
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیعقوب نے فرمایا: بلکہ تمہارے نفس نے تمہارے لئے کچھ حیلہ بنادیا ہے تو عمدہ صبر ہے۔ عنقریب اللہ ان سب کو میرے پاس لے آئے گا بیشک وہی علم والا، حکمت والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکہا تمہارے نفس نے تمہیں کچھ حیلہ بنا دیا تو اچھا صبر ہے قریب ہے کہ اللہ ان سب کو مجھ سے لا ملائے بیشک وہی علم و حکمت والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{قال:فرمایا۔} حضرت یعقوب علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ چوری کی نسبت بنیامین کی طرف غلط ہے اور چوری کی سزا غلام بنانا یہ بھی کوئی کیا جانے اگر تم فتوی نہ دیتے اور تم نہ بتاتے تمہارے نفس نے تمہارے لئے کچھ حیلہ بنا دیا ہے تو اب بھی میرا عمل عمدہ صبر ہے۔ عنقریب اللہ تعالی حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کو اور ان کے دونوں بھائیوں کو میرے پاس لے ائے گا۔ بیشک وہی میرے افسوس اور غم کی حالت کو جانتا ہے اور اس نے کسی حکمت کی وجہ سے ہی مجھے اس میں مبتلا کیا ہے۔(روح البیان یوسف تحت الایۃ: ۸۳ ۴ / ۳۰۴-۳۰۵)