Surah Yusuf Ayat 90 (12:90)
Joseph · Juz 13 · Makki
قَالُـوْۤا ءَاِنَّكَ لَاَنْتَ یُوْسُفُؕ-قَالَ اَنَا یُوْسُفُ وَ هٰذَاۤ اَخِیْ٘-قَدْ مَنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَاؕ-اِنَّهٗ مَنْ یَّتَّقِ وَ یَصْبِرْ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَ 90
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariانہوں نے کہا: کیا واقعی آپ ہی یوسف ہیں ؟ فرمایا: میں یوسف ہوں اور یہ میرا بھائی ہے۔ بیشک اللہ نے ہم پر احسان کیا۔ بیشک جو پرہیزگاری اور صبر کرے تو اللہ نیکوں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبولے کیا سچ مچ آپ ہی یوسف ہیں کہا میں یوسف ہوں اور یہ میرا بھائی بے شک اللہ نے ہم پر احسان کیا بے شک جو پرہیزگاری اور صبر کرے تو اللہ نیکوں کا نیگ ضائع نہیں کرتا۔
Tafseer (Urdu)
{قالوا:انہوں نے کہا۔} حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کے بھائیوں نے کہا ’’کیا واقعی آپ ہی یوسف ہیں حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ’’ہاں میں یوسف ہوں اور یہ میرا بھائی ہے بیشک اللہ تعالی نے ہم پر احسان کیا ہمیں جدائی کے بعد سلامتی کے ساتھ ملایا اور دین و دنیا کی نعمتوں سے سرفراز فرمایا۔ بے شک جو گناہوں سے بچے اور اللہ تعالی کے فرائض کی بجا اوری کرے اپنے نفس کو ہر ا س بات یا عمل سے روک کر رکھے جسے اللہ تعالی نے اس پر حرام فرمایا ہے تو اللہ تعالی اس کی نیکیوں کا ثواب اورا س کی اطاعت گزاریوں کی جزا ضائع نہیں کرتا۔ (تفسیر طبری یوسف تحت الایۃ: ۹۰ ۷ / ۲۹۰ ملخصا) {قالوا:انہوں نے کہا۔} حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کے بھائیوں نے اپنی خطاوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ’’خدا کی قسم! بے شک اللہ تعالی نے اپ علیہ الصلوۃ والسلام کو منتخب فرمایا اور اپ علیہ الصلوۃ والسلام کو ہم پر علم عقل صبر حلم اور بادشاہت میں فضیلت دی بے شک ہم خطاکار تھے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کوعزت دی بادشاہ بنایا اور ہمیں مسکین بنا کر آپ علیہ الصلوۃ والسلام کے سامنے لایا۔ (خازن یوسف تحت الایۃ: ۹۱ ۳ / ۴۳ مدارک یوسف تحت الایۃ: ۹۱ ص۵۴۳ ملتقطا)